Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دھیرج گپتا نے سوپور میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
25/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سوپور( بارہمولہ)انفوایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات و ماحولیات دھیر ج گپتا نے حکمرانی کو عوامی دہلیزپر لے جانے کی ایک کوشش میںڈاک بنگلو سوپور میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔عوامی دربار میںضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ مِنگا شیرپا، چیف کنزرویٹر فارسٹ عرفان رسول، سینئر سپراِنٹنڈنٹ پولیس سوپور شبیر احمد نواب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور شبیر احمد رینہ، سی اِی او میونسپل کونسل سوپور، ضلعی اَفسران،ٹریڈ آرگنائزیشنوں، سول سوسائٹیوں، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، متعدد وفود اور سب ڈویژن سوپور کے علاقوں سے مقامی عوام نے شرکت کی۔دھیرج گپتا نے وِکست بھارت یاترا کے تحت صحت، زراعت، تعلیم، باغبانی، آئی سی ڈی ایس سمیت مختلف محکموں کے ذریعہ لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا تاکہ عوام کو حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی متعدد فلاحی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکے۔مِنگا شیرپا نے اے سی ایس کو ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی سکیموںکی پیش رفت کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔دربار کے دوران مختلف وفود اور عوامی نمائندوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو آر اینڈ بی، تعلیم، پی ڈی ڈی، صحت، سوشل ویلفیئر اور سب ڈویژن سوپور سے متعلق مختلف متعلقہ محکموں کے موجودہ شکایات اور مطالبات سے آگاہ کیا اور ان کے حل میں مداخلت کی درخواست کی۔دھیرج گپتا نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی دربار کا بنیادی مقصد اِنتظامیہ کو براہ ِراست لوگوں کی دہلیز تک پہنچانا اور ان کے درمیان براہِ راست بات چیت کی سہولیت فراہم کرنا ہے جس سے زیادہ رَسائی اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ضلع میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی ستائش کی جس سے پسماندہ اِستفادہ کنندگان کو روشناس کیا گیا اور انہیں حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی فلاحی سکیموں کا فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی گئی۔مزید برآں، دھیرج گپتا نے دربار میں موجود افسران کو شامل کرکے نمائندوں کی طرف سے اُٹھائے گئے متعدد مسائل کو موقعہ پر ہی اَزالہ کیا اور عوام کو یقین دِلایا کہ باقی مسائل کو مقررہ وقت میں حل کرنے کے لئے متعلقہ محکمو ں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اہل اِستفادہ کنندگان میں آیوش کارڈ ، منظوری نامے ، لینڈ پاس بک اور دیگر اَسناد تقسیم کئے اور ڈاک بنگلو کے لان میں پودے لگائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سرمد حفیظ نے شوپیاں میں عوامی اور وِکست بھارت سنکلپ تقریب کی صدارت کی

Next Post

سری نگر سمیت وادی کشمیرکے مختلف اَضلاع میں75ویں یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

سری نگر سمیت وادی کشمیرکے مختلف اَضلاع میں75ویں یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS