Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

 جنگ پہلا آپشن نہیں بلکہ آخری حربہ

ملک وقوم تب محفوظ،جب سرحدیں محفوظ ہوں ، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ پُر اعتماد ہو:وزیر اعظم نریندر مودی

by Indian Times
25/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 جنگ پہلا آپشن نہیں بلکہ آخری حربہ
ملک وقوم تب محفوظ،جب سرحدیں محفوظ ہوں ، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ پُر اعتماد ہو:وزیر اعظم نریندر مودی
بھارت عالمی امن کاحامی لیکن طاقت کے بغیر قیام امن ممکن نہیں ، مسلح افواج ملک کی حفاظت اور سلامتی کا ستون

کارگل۴۲، اکتوبرجے کے این ایس وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھا ہے، لیکن مسلح افواج کے پاس طاقت اور حکمت عملی ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جوہمارے ملک پر ب±ری نظر ڈالتا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق دیوالی کاتہوار فوجیوں کیساتھ منانے کیلئے کر گل پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں دیوالی کے موقع پر مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے 1999 میں کارگل تنازعہ کے بعد اس سرحدی علاقے کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا جب ہندوستانی فوج نے دہشت گردی کو کچل دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی’دہشت گردی کے خاتمے کے جشن‘کی علامت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ ’میں نے کارگل جنگ کو قریب سے دیکھا ہے۔ انہوں نے ملک کی سرحدوں پر دیوالی منانے کےلئے اپنی قائم کردہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہ میرا فرض تھا جو مجھے اس وقت کارگل لے آیا تھا۔ اس وقت کی بہت سی یادیں ہیں جب فتح کی آوازیں چاروں طرف گونج رہی تھیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کارگل میں ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے ناسور کو کچل دیا تھا اور لوگ آج بھی دیوالی کو یاد کرتے ہیں جو اس وقت منائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ8 سالوں میں، حکومت نے نئی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی، سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افواج میں خواتین کےلئے جگہیں کھول کر مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر کام کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ مسلح افواج میں خواتین کی شمولیت سے ہماری طاقت میں اضافہ ہو گا۔مودی نے کہا اور مزید کہا کہ مسلح افواج میں اصلاحات جن کی دہائیوں سے ضرورت تھی، اب نافذ ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم تب محفوظ رہتی ہے جب اس کی سرحدیں محفوظ ہوں، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرپور ہو۔انہوںنے کہاکہمسلح افواج ملک کی حفاظت اور سلامتی کا ستون ہے ،اسلئے حکومت نے ملک کی افواج کوجدید ٹیکنالوجی اورہتھیاروں سے لیس کرنے کی ایک دوررس پالیسی مرتب کی ہے ،جس پر مرحلہ واربنیادوں پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے ساتھ طاقت کے ساتھ نمٹ رہا ہے اور ملک کے اندر سے دہشت گردی، نکسل ازم اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی جنگ کو پہلے آپشن کے طور پر نہیں دیکھابلکہ ہم نے ہمیشہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم عالمی امن کے حق میں ہیں لیکن طاقت کے بغیر امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری مسلح افواج کے پاس حکمت عملی کے ساتھ ساتھ طاقت بھی ہے۔ اگر کوئی ہم پر ب±ری نظر ڈالنے کی جرات کرتا ہے تو ہماری تینوں مسلح افواج اچھی طرح جانتی ہیں کہ کس طرح منہ توڑ جواب دینا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ آتم نیر بھر بھارت ملک کی سلامتی کے لئے سب سے اہم ہے اور ملک کا انحصار غیر ملکی ہتھیاروں اور نظاموں پر کم سے کم ہونا چاہیے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں، ہم نے مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے خواتین کے لیے فورسز میں عہدے کھولے ہیں۔ خواتین کی طاقت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرے گی۔’مستقل کمیشن‘کے تحت خواتین افسران کو شامل کرنے کے نتیجے میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے تحفظ اور سلامتی کا ستون ہیں۔ ایک قوم تب محفوظ رہتی ہے جب سرحد محفوظ ہو، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرا ہو۔ ہندوستان کی خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار عالمی امن کی راہ ہموار کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے ہے کہ مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں کہ ہندوستان کا ہر شہری سکون سے سوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں وہیں ملک کا ہر شہری ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔”جس طرح آپ سبھی سرحدوں پر ہماری حفاظت کر رہے ہیں، اسی طرح ہم ملک کے اندر دہشت گردی، نکسل ازم، بدعنوانی جیسی برائیوں سے لڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ’نکس واد‘ نے قوم کے ایک بڑے حصے کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا، لیکن آج یہ سلسلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترنگایوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ڈھال بن گیا۔دنیا بھر میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز سرحدی علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے ساتھ ہائی ٹیک انفراسٹرکچر تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں مسلح افواج نئی تربیت، نئی اصلاحات اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ میں تینوں مسلح افواج کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 400سے زیادہ قسم کے دفاعی آلات درآمد نہیں کیے جائیں گے بلکہ ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔ جب ہمارے جوان ہندوستان میں بنائے گئے ہتھیاروں سے لڑتے ہیں تو وہ نہ صرف فخر محسوس کریں گے بلکہ دشمن کو شکست دینے کے لیے حیرت کا عنصر بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب ہندوستان کی طاقت بڑھتی ہے تو یہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

متعدد بار ایسو سی ایشنوں نے چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس علی محمد ماگرے سے ملاقات کی

Next Post

8سالہ روایت برقرار،وزیراعظم فوجیوں کیساتھ منائی دیوالی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
8سالہ روایت برقرار،وزیراعظم فوجیوں کیساتھ منائی دیوالی

8سالہ روایت برقرار،وزیراعظم فوجیوں کیساتھ منائی دیوالی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS