Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کا تقریبا خاتمہ ہوچکا ہے / دلباغ سنگھ

by Indian Times
25/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کا تقریبا خاتمہ ہوچکا ہے / دلباغ سنگھ
سرینگر/24اکتوبر/
ہتھیار اٹھانے والے نوجوانوں سے ایک بار پھر ”ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس “ آنے کی اپیل کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کا تقریبا خاتمہ ہوچکا ہے اور کچھ ملی ٹنٹ جو ابھی باقی ہے ان کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہو گیا ہے اور خوف کا وقت گزر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے کام کاج میں مصروف ہے اور نوجوان اپنے مستقبل کو سنوارنے میں مصروف ہے۔دورہ کپوارہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کا تقریباً صفایا ہو چکا ہے اور اس کے آخری چند باقیات بھی ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز عسکریت پسندی میں شامل ہونے والے مقامی نوجوانوں کو مارنے میں فخر محسوس نہیں کرتی اور ایسے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار چھوڑ دیں اور قومی دھارے میں واپس آئیں۔دلباغ سنگھ نے عسکریت پسندی میں شامل ہونے والے نوجوانوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 110نوجوان عسکری صفوں میں شامل ہو گئے لیکن امسال صرف 10کی ملی ٹنٹ صفوں میںشامل ہو گئے اور ان میں سے چھ کو مارا گیا جبکہ چار باقی ہے جن کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز مقامی نوجوانوں جنہوں نے ہتھیار اٹھا کر تشدد کا راستہ اختیار کر دیا ہے کو مارنے میں فخر محسوس نہیں کرتیں۔ اس کے بجائے، انہوں نے ان نوجوان افراد کو مواقع اور مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، ان پر زور دیا کہ وہ اپنے انتخاب پر نظر ثانی کریں اور ایک ایسا راستہ منتخب کریں جو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بدلاو¿ کا ماحول دیکھا گیا اور ملی ٹنسی جو قہر کی طرح برپا ہوئی تھی اس کا صفایا کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنی پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر میں پارٹی لیڈران کی طرف سے بلایا گیا تعزیتی اجلاس

Next Post

عرس شیخ عبدالقادر جیلانی ؒدرخشاں اندرابی نے انتظامات کا لیا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عرس شیخ عبدالقادر جیلانی ؒدرخشاں اندرابی نے انتظامات کا لیا جائزہ

عرس شیخ عبدالقادر جیلانی ؒدرخشاں اندرابی نے انتظامات کا لیا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS