Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموںوکشمیر امپارڈ سری نگر میں” ایموشنل ویل بینگ اور سٹریس مینجمنٹ“پر تین روزہ ورکشا پ کا آغاز

by Indian Times
25/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںوکشمیر امپارڈ سری نگر میں” ایموشنل ویل بینگ اور سٹریس مینجمنٹ“پر تین روزہ ورکشا پ کا آغاز

سری نگر/انفو   جموںوکشمیر اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( جے اینڈ کے اِمپارڈ) میں آرٹ آف لیونگ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ” ایموشنل ویل بینگ اور سٹریس مینجمنٹ“ پر تین روزہ ورکشا پ شروع ہوا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کا اِنعقاد سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اَپنے ملازمین کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے تربیتی ماڈیولز کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طورپر کیا جارہا ہے جو کام میں ذہنی تندرسی کو ترجیح دینے کی جانب پیش قدمی کرتا ہے ۔پی ایم پیکیج کے تحت بھرتی کئے گئے سب اِنسپکٹروں کو اِس ورکشاپ میں اس طرح کی پہلی تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ورکشاپ کے اِفتتاحی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ شرکا¿ کو تناﺅ کے اِنتظام ، رویے میں تبدیلی کی ہنر ، ذاتی اور تنظیمی اقدار، ہمدردی ، ٹیم ورک ، سمارٹ گول کا تصور اور دیگر متعلقہ اقدار سیکھنے کے لئے اِ س موقعہ کا بھرپور استعمال کرنے کی ترغیب دے گی۔اُنہوں نے شرکا¿ پر زوردیا کہ وہ زندگی میں ایک بار ملنے والے اِس موقعہ کو اَز سر نو ترتیب دینے کی ہنروں ، رویوں میں ایڈجسٹمنٹ ، ذہنی اِستقامت اور اِس پر توجہ دے کر پوری طرح سے اِستفادہ کریں۔آج کے ماحول میں زندگی کے تمام مراحل کے لئے دیگر کلیدی صلاحیتیں جن میں اچھی حکمرانی کی خاطر بہترین کردار ادا کرنے کے لئے اندرونی ری انجینئرنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریننگزامپارڈ ڈاکٹر جہاں آرا جبین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے دئیے گئے گڈ گورننس سلوگن کے لئے سیلف گورننس بہترکرنے کے موضوع پر زور دیا۔پروگرام ڈائریکٹر دی آرٹ آف لیونگ میں یوتھ افیئرس اوینش تِکو نے سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کے لئے سانس پر قابو پانے کی تکنیک اور مراقبہ کا ایک مظاہرہ سیشن منعقد کیا اور اس کے بعد دیگر نشستوں کا تعارف پیش کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ ) شکیل مقبول ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل انفورسمنٹ سٹیٹ ٹیکسز پرویز احمد رینہ ، اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ٹیکنیکل وسیم راجا ، پروگرامر وجاہت محمود اور سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے دیگراعلیٰ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پوسٹ ماسٹر جنرل کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

جموں وکشمیر پویلین میں جموں کا نیلم لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر پویلین میں جموں کا نیلم لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

جموں وکشمیر پویلین میں جموں کا نیلم لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS