Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دفعہ370کاخاتمہ مودی سرکار کی بہت بڑی کامیابی

اب نہ تو آرٹیکل 370 ہے اور نہ ہی 35A، پھر بھی جموں و کشمیر ہندوستان کےساتھ ہے:امت شاہ

by Indian Times
25/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دفعہ370کاخاتمہ مودی سرکار کی بہت بڑی کامیابی
اب نہ تو آرٹیکل 370 ہے اور نہ ہی 35A، پھر بھی جموں و کشمیر ہندوستان کےساتھ ہے:امت شاہ

سری نگر۴۲،نومبر/جے کے این ایس /   مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہاکہ جموں وکشمیر سے دفعہ370کاخاتمہ مودی سرکار کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی جڑیں گہری ہو چکی ہیں، لیکن حکومت اسے مکمل طور پر ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔اس دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی تمام جمہوری مباحثوں اور بات چیت کے اختتام کے بعد یکساں سول کوڈ لانے کےلئے پرعزم ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں نجی نیوز چینل ‘ٹائمز نو‘کے زیراہتمام ایک مباحثے میں یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کوئی کامیابی ان کی انفرادی کامیابی نہیں ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کابینہ میں وزیر تھے اور ہر کامیابی حکومت کی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ برسوں سے یہ پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر آرٹیکل 370 کی وجہ سے ہندوستان کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب نہ تو آرٹیکل 370 ہے اور نہ ہی 35A، پھر بھی جموں و کشمیر ہندوستان کے ساتھ ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک نئی جمہوری نسل جنم لے رہی ہے جہاں 30ہزار سے زیادہ پنچ اور سرپنچ جمہوریت کو نچلی سطح تک پہنچا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ 56ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 80 لاکھ سیاحوں نے جو کہ آزادی کے بعد سب سے زیادہ ہے، 2019کے بعد سے جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ1990 کی دہائی میں شروع ہونے کے بعد سے حالیہ برسوںمیں دہشت گردی کے سب سے کم واقعات ہوئے ہیں اور پتھر بازی کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، جو اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تاہم کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی جڑیں گہری ہو چکی ہیں، لیکن حکومت اسے مکمل طور پر ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی تمام جمہوری مباحثوں اور بات چیت کے اختتام کے بعد یکساں سول کوڈ لانے کےلئے پرعزم ہے۔امت شاہ نے کہا کہ تمام جمہوری بحث و مباحثے کے بعد بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن سنگھ کے دن۔نہ صرف بی جے پی، دستور ساز اسمبلی نے بھی پارلیمنٹ اور ریاستوں کو مناسب وقت پر یو سی سی لانے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ کسی بھی سیکولر ملک کے لیے قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اگر قوم اور ریاست سیکولر ہے تو مذہب کی بنیاد پر قوانین کیسے ہوسکتے ہیں؟ ۔کسی بھی مذہب کو ماننے والے ہر شخص کےلئے پارلیمنٹ یا ریاستی اسمبلیوں سے ایک قانون پاس ہونا چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستور ساز اسمبلی کی اس وابستگی کو ایک مدت میں فراموش کر دیا گیا۔امت شاہ نے کہاکہ بی جے پی کے علاوہ کوئی بھی پارٹی یکساں سول کوڈ کے حق میں نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں صحت مند بحث ضروری ہے۔ اس معاملے پر کھلی اور صحت مند بحث کی ضرورت ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی تین ریاستوں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور گجرات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے، جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے خیالات پیش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم اس مشق کے بعد آنے والی سفارشات کی بنیاد پر کارروائی کریں گے۔ تمام جمہوری بات چیت ختم ہونے کے بعد بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کےلئے پرعزم ہے۔اس سے پہلے، سربراہی اجلاس کے دوران اپنی افتتاحی تقریر میں، وزیر داخلہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کی جمہوری اقدار کو دنیا کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک 2025 تک 5ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کی طرف تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ 2014 میں ملک میں چار یونیکورن اسٹارٹ اپس تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 100 تک پہنچ گئی ہے۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی ایجنسیوں کے انتخابات سے قبل غلط استعمال کیے جانے کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی شکایت کرنے والا عدالت میں جا سکتا ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کو سیاسی نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر پویلین میں جموں کا نیلم لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

Next Post

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی پروبیشنری ڈی وائی ایس پی کے ساتھ بات چیت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی پروبیشنری ڈی وائی ایس پی کے ساتھ بات چیت

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی پروبیشنری ڈی وائی ایس پی کے ساتھ بات چیت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS