جموں/24نومبر /انفو/ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ایک میٹنگ رُکن قانون ساز اسمبلی شیام لال شرما کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، رِی ہیبلی ٹیشن اینڈ ریکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سی اے جی کے آڈِٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ممبران مُبارک گُل، نذیر احمد خان (گرےزی)، بلونت سنگھ منکوٹیہ، قیصر جمشید لون، سجاد شاہین اور مظفر اِقبال خان نے موجود تھے۔پی اے سی کے چیئرمین نے متعلقہ محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوںکی عدم موجودگی پر تشویش کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے محکموں کے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ آڈِٹ پیراز سے متعلق اَپنے جوابات مقررہ وقت کے اندر جمع کریں۔چیئرمین نے کہا کہ پی اے سی حکومتی مالیاتی اَخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اہلکار کی غیر سنجیدگی کمیٹی برداشت نہیں کرے گی۔میٹنگ میں سیکرٹری جے کے ایل اے منوج کمار پنڈت؛ ڈائریکٹر فائنانس ریونیو، سپیشل سیکرٹری ڈِی ایم آر آر اینڈ آر، ڈائریکٹر فائنانس ڈی ایم آر آر اینڈ آر اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔






