Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وادی میں ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے/ ترون چھک

by Indian Times
25/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وادی میں ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے/ ترون چھک
جموں        24 دسمبر یو این آئی       بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چھوگ نے واضح کیا کہ بھاجپا کشمیری پنڈتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وادی میں ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے ہیں۔ا±ن کے مطابق عام شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو قبر تک پہنچایا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری ترون چھوگ نے ہفتے کے روز کہاکہ پارٹی بلدیاتی ، پنچایتی اور اسمبلی چناو کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ا±ن کے مطابق جموں وکشمیر میں چناو کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے لہذا اس حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ترون چھوگ نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کے ساتھ اپنی وابستگی جتائی ہے لہذا اسمبلی چناو میں بھاجپا کی جیت یقینی ہے۔کشمیر کے حالات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ وادی میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعدادوشمار سے یہ صاف ظاہر ہے کہ کشمیر میں حالات پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینسی کے واقعات اور ملی ٹینسی کی تعداد دونوں کم ہوئے۔ا±ن کے مطابق عام شہریوں کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کو قبر تک پہنچانے کا کام جاری ہے اور مستقبل میں بھی اس پر سختی کے ساتھ عمل ہوگا۔بی جے پی جنرل سیکریٹری سے جب کشمیری پنڈتوں کو ٹرانسفر کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بھاجپا کشمیری پنڈتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لہذا ا±ن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غور وغوض کر رہی ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

مقررین کا صارفین کے حقوق اور آئینی تحفظات پرزور

Next Post

 امرت کال کے دوران تعلیم سماجی تبدیلی کی بنیاد ہوگی۔وزیر اعظم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہمارے بہادر فوجیوں نے چینی فوج کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم مودی

 امرت کال کے دوران تعلیم سماجی تبدیلی کی بنیاد ہوگی۔وزیر اعظم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS