Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اتل ڈولو نے 14 ویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقعہ پر اَفسران کو دلایاحلف

by Indian Times
26/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے 14 ویں قومی یوم رائے دہندگان کے موقعہ پر اَفسران کو دلایاحلف
جموں….انفو…….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے 14ویں قومی یوم رائے دہندگان 2024 ءکے موقعہ پر سول سیکرٹریٹ کے اَفسروںاور ملازمین کو” رائے دہند گان “ کا حلف دِلایا ۔حلف برداری کی تقریب میں تمام اِنتظامی سیکرٹریوں، مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے علاوہ سول سیکرٹریٹ کے دیگر افسروں اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ سری نگر میں مقیم اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیا۔گزشتہ برس کی طرح اِس برس بھی قومی رائے دہندگان دِن کا موضوع” ووٹنگ جیسا کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں“ رکھا گیا ہے ۔ یہ دِن جمہوریت اور اِس کی روایات پر قوم کے شہریوں کے اعتماد کی تجدید کے لئے منایا جاتا ہے ۔یہ رائے دہندگان کو آزادانہ، منصفانہ اورپُراَمن اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے باوقار طریقے سے اس جمہوری عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ عہد اُنہیں مذہب، نسل، ذات پات، کمیونٹی، زبان یا دیگر ترغیبات سے متاثر ہوئے بغیر ہر الیکشن میں بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیتا ہے ۔واضح رہے کہ 2011 ءسے ہر برس 25 جنوری کو ملک بھر میں” قومی رائے دہندگان کا دن “منایا جاتا ہے تاکہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے یوم تاسیس یعنی 25 جنوری 1950 ءکو منایا جا سکے۔ملک کے رائے دہندگان کے لئے وقف ، قومی ووٹرز ڈے کو رائے دہندگان بالخصوص نئے اہل نوجوان رائے دہندگان کے اِندراج کو آسان بنانے کے لئے بھی اِستعمال کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں منعقدہ این وی ڈی تقریبات میں ان کا استقبال کیا جاتا ہے اور انہیں ان کے تازہ تیار کردہ رائے دہندگان کے فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) سونپے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ نے جموں سمارٹ سٹی کیلئے اِی۔ بس خدمات کا کیاآغاز

Next Post

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS