Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

مشیر بھٹناگر نے جاری صحت منصوبوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ

by Indian Times
26/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر بھٹناگر نے جاری صحت منصوبوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ
جموںانفو لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر کے بڑے جاری صحت منصوبوں پر جاری کاموں کی پیش رفت اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار ، سی اِی او اِرا ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ایم ڈی جے کے پی سیس ی ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، تمام گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں ، چیف اِنجینئرآر اینڈ بی جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پی ایم ڈی پی ، سی ایس ایس کے ساتھ ساتھ یہاں آر اینڈ بی ، جے کے پی سی سی اور جے کے اِ ی آر اے سے چلائے جانے والے ورلڈ بینک کے فنڈڈ پروجیکٹوں کے تحت فنڈ سے چلنے والے مختلف صحت پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے جاری کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیاجس میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر ، موجودہ صحت بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن اور نئے قائم ہونے والے جی ایم سی کے لئے طبی آلات اور سامان کی خریداری شامل ہیں۔ مشیر موصوف نے آر اینڈ بی جموں کی طرف سے کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری میں جی ایم سی جیسے پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ انہیں مکمل طور پر عوامی استعمال کے لئے وقف کیا جاسکے۔ اُنہوں نے ان سے دیگر متعلقہ کاموں کی ڈی پی آر بھی تیار کرنے کو کہا جو کام کے اصل دائرہ کار کا حصہ نہیں تھے تاکہ ان پر فوری کام شروع کیا جا سکے۔اُنہوں نے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو صحت معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔اِسی طرح مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سٹیٹ کیسنر اِنسٹی چیوٹ جموں، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال جموں ، لمبیری ، راجوری ، ایس ڈی ایچ ، کشتواڑ ، ایس ڈی ایچ بلاور ،ایس ڈی ایچ سندر بنی اور دیگر میں 100 بستروں والے ماں اور بچے کی دیکھ ریکھ کے ہسپتال کی تعمیر پر جاری کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے عملہ ایجنسی کو سٹیٹ کینسر اِنسٹی ٹیوٹ پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی اور پرنسپل جی ایم سی جموں سے کہا کہ وہ ہیلتھ کیئر کے لحاظ سے اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے فعال بنائیں۔مشیر موصوف نے چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں کو ایس ڈی ایچ مڑوہ کشتواڑ پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی کیوں کہ سردیوں کے دوران یہ علاقہ منقطع رہتا ہے۔مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے جے کے پی سی سی سے چلائے گئے پروجیکٹوں جیسے رحمت عالم ہسپتال اننت ناگ، اننت ناگ اور بارہمولہ کے جی ایم سی اور دیگر کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کی رفتار کو تیز کرے اور اگر کوئی رکاوٹیں ہیں، تو ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ رحمت عالم ہسپتال پر کام اگست کے آخیر تک مکمل کیا جائے تاکہ موجودہ میٹرنٹی ہسپتال کو اس ہسپتال میں منتقل کیا جا سکے۔اِسی طرح مشیر موصوف نے لعل دید ہسپتال میں 200 بستروں والے اضافی بلاک کی تعمیر اور 120 بستروں والے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر کی تعمیر جیسے عالمی بینک کے امدادی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت دی کہ ان ہسپتالوں میں درکار آلات کی بروقت ٹینڈرنگ اور میٹریل کی خریداری بھی کی جائے۔دورانِ میٹنگ مشیر موصوف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو قابل رسائی، سستی اور معیاری ہیلتھ کیئرکی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا، ”ہم صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خطے کے تمام حصوں میں ضروری ادویات اور طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔“اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ صحت مند اور خوشحال جموں و کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن، نئے جی ایم سی ڈاکٹر یشپال شرما نے صحت کے ان بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن بھی پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اے سی نے ملا کھل کو اپ گریڈ کرنے کے لیے انتظامی منظوری دی

Next Post

وزیر اعظم مودی کی سرکار ترقی کے اپنے وعدے پر کار بند/ امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس نے گاوں کا بھروسہ توڑا، بی جے پی نے خزانے کھولے/وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی کی سرکار ترقی کے اپنے وعدے پر کار بند/ امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS