Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دوسر ے مرحلہ کی ووٹنگ آج

by Indian Times
26/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر۔۔۔۔۔۔۔۔25اپریل ۔۔۔۔۔۔۔۔سی این آئی۔۔۔۔۔۔۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ لوک سبھا انتخابات 2024کے سلسلے میںدوسر ے مرحلہ کی ووٹنگ آج ہو گی ۔ دوسرے مرحلے میں جموں پارلیمانی حلقہ میں نمائندگی کیلئے 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 17.80 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ جموں پارلیمانی حلقہ 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے، جس میں ریاسی، سانبہ ، جموں اور راجوری اضلاع شامل ہیں۔ادھر جموں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور حساس علاقوں میںڈرون کے ذریعے نگرانی ہو رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کڑے حفاظتی حصار کے بیچ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہونی والی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں 13ریاستوں میں ووٹ ڈالنے ہیں ۔ جموں کشمیر میںلوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں پارلیمانی حلقہ جموں میں ووٹنگ ہوگی ۔ جموں پارلیمانی حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، حلقے میں 17,80,835 رجسٹرڈ ووٹران ہیں، جن میں 9,21,095 مرد، 8,59,712 خواتین اور 28 خواجہ سراءشامل ہیں۔ ان میں 37,822 سروس ووٹران ہیں جن میں 37,025 مرد اور 797 خواتین ہیں۔انتخابی عمل کو آسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پورے حلقے میں 2416 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ اس میں 18 گرین پولنگ اسٹیشن ، 46 پنک پولنگ اسےشین، اور 18 جسمانی طو رپر معذور افراد کیلئے پولنگ سٹیشن شامل ہیں، جو ووٹنگ کے عمل میں رسائی اور شمولیت کو یقینی بناتے ہیں۔حلقہ کے اندر تمام اضلاع، ریاسی، سانبہ، جموں اور راجوری میں، ووٹرز کی تقسیم مختلف ہوتی ہے۔تین اسمبلی حلقوں کے ساتھ ریاسی ضلع میں 2,52,62 ووٹر ہیں جن میں 12,33,23 مرد، 11,19,36 خواتین اور تین جواجہ سر ووٹر شامل ہیں۔ تینجموں ضلع، 11 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے، جس میں 11,89,389 ووٹران ہیں، جن میں 6,13,988 مرد، 5,75,378 خواتین اور 23 ٹرانس جینڈر ووٹرز ہیں۔ راجوری ضلع، جس کا صرف کالاکوٹ سندربنی اسمبلی حلقہ جموں پی سی میں آتا ہے، 96,986 ووٹر ہیں، جن میں 50,923 مرد اور 46,062 خواتین شامل ہیں، ایک ٹرانس جینڈر ووٹر کے ساتھ ہے ۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی اور اس سے قبل پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں فرضی پولنگ ہوگی۔ ووٹنگ شام 6بجے کے بعد بھی جاری رہے گی، اگر ووٹروں کی قطار پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے موجود ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آج کشمیر کی ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے / وزیر اعظم مودی

Next Post

بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے/ راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہر گھر اور ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے// راجناتھ سنگھ

بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے/ راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS