Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

اَتل ڈولو نے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پروکیورمنٹس کا جائزہ لیا

by Indian Times
26/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پروکیورمنٹس کا جائزہ لیا
سری نگر /انفو/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پروکیور منٹس کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں کپواڑہ اور کشتواڑ اَضلاع کے لئے پروجیکٹ پروکیورمنٹس کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ اِس کے علاوہ مختلف اَمور بشمول پری پروڈکشن اور پروڈکشن ، پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ اور ویلیو ایڈیشن ،لاجسٹک مارکیٹنگ اور برانڈنگ پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ وہ گیپس کی نشاندہی کریں اور کشتواڑ اور کپواڑہ اَضلاع میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی موثر عمل آوری کے لئے مناسب اَقدام کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی ضروریات بڑے کسانوں سے مختلف ہیں اور اِسی کے مطابق اَقدام کرنا ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ گیپس کو مربوط اَنداز میں پورا کرنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔اُنہوں نے ایم ڈی ایچ پی ایم سی کی سربراہی میں ہر کلسٹر کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی زور دیا جو کلسٹر گیپ اسسمنٹ رِپورٹ ، اقدامات اور شرائط کی وضاحت کے لئے ذمہ دار ہوگی جو واضح طور پر نتائج اور نتائج کی عکاسی کرے۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری کشمیر ، سپیشل سیکرٹری ( ہارٹیکلچر )محکمہ زرعی پیداوار ، ڈائریکٹر فائنانس ( ایگری / اے ایس ایچ ایف)،اے پی ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، دائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ پی ،ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ،مشن ڈائریکٹر اےچ اے ڈی پی ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ،ایف اے / سی اے او ( ہارٹیکلچر)اے ڈی پی،ڈپٹی ڈائریکٹر ، نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ ، سکاسٹ جموں / کشمیر کے نمائندے ، ٹیکنیکل افسران( ایس )اور گراﺅنڈنگ / مانیٹرنگ کمیٹی برائے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے دیگر اَراکین نے شرکت کی۔دریں اثنا،اَتل ڈولونے ایک اور الگ میٹنگ میں جموںوکشمیر کے سی ایس سی نیٹ ورک سے زرعی خدمات کو بڑھانے کے لئے سی ایس سی۔ایس پی وِی کے ڈیجیٹل خدمت پورٹل کے ساتھ ’ کسان ساتھی ‘ اور ’دکش کسان‘ کے مربوط کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سی ایس سی کے کام کے بارے میں ایک مختصر بیان دیا گیا اور بتایا گیا کہ مربوط کاشت کار برادری کے لئے کس طرح مدد گار ثابت ہوگا ۔ بتایا گیا اِس اِنضمام سے محکمہ کو مزید درخواستیں ملیں گی جس سے کسانوں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔نیز سی ایس سی ۔ ایس پی وِی نے کسانوں تک خدمات کو بڑھانے کے لئے تمام زرعی فیلڈ دفاتر میں سی ایس سیز قائم کرنے کی تجویز پیش کی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی۔20 اجلاس ایک نئے دور کا آغاز ہے /لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS