Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
26/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر/ انفو/صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے عازمین حج کی مقد س سفر پر وروانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز ، ضلع اِنتظامیہ لیہہ او رکرگل کے اَفسران ، چیئرمین جموںوکشمیر حج کمیٹی ، پی ایچ اِی ، کے پی ڈی سی ایل ، صحت ، سنٹیشن، ایس آر ٹی سی ، آر ٹی او ، خاطر تواضع و مہمان نوازی سمیت مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی۔20کی کامیابی کے بعد عازمین حج کی روانگی کے لئے بھی احسن اور بہتر اِنتظامات کئے جائیں گے۔اُنہوں نے عازمین حج کی سہولیت کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اَفسران کو متعدد ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے حج ہاﺅس بمنہ میں پینے کے پانی کی مناسب سہولیت ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے علاوہ یہاں باقاعدگی سے صفائی اور صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کشمی رنے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ حج ہاﺅس سے ائیر پورٹ تک عازمین کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے بسیں فراہم کرے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پروازوں کی روانگی کا شیڈ ول دو روز میں جاری کیا جائے گا تاہم تمام عازمین سے کہا گیا کہ وہ روانگی کے وقت سے چار گھنٹے قبل حج ہاﺅس رِپورٹ کریں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ تمام اَضلاع میں مناسب مقدار میں زرمبادلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ حج ہاﺅس میںمزید کاﺅنٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔صوبائی کمشنر نے ہوائی اَڈے پر امیگریشن سروس کاﺅنٹر پر حجاج کی بغیر پریشانی او رہموار کلیئر نس کے علاوہ بورڈنگ پاسز کی جلد اَزجلد تقسیم کی بھی ہدایات دیں۔ٹریفک پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ حج ہاﺅس کے قریب عازمین کے ساتھ جانے والے رشتہ داروں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ کی نشاندہی کرے۔جموں صوبہ ، لداخ یوٹی اور وادی کشمیر کے دُور دراز علاقوں کے عازمین جو حج ہاﺅس میں قیام کرتے ہیں ، اُنہیں حج ہاﺅس بمنہ میں بورڈنگ اور لوجنگ کی سہولیت فراہم کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پروکیورمنٹس کا جائزہ لیا

Next Post

جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن انعقاد پرسیکورٹی فورسز کو مبارکباد /ڈی جی پولیس، اے ڈی جی پی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن انعقاد پرسیکورٹی فورسز کو مبارکباد /ڈی جی پولیس، اے ڈی جی پی

جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن انعقاد پرسیکورٹی فورسز کو مبارکباد /ڈی جی پولیس، اے ڈی جی پی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS