Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اتراکھنڈ کےلئے عظیم تحفہ /وزیر اعظم مودی

by Indian Times
26/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اتراکھنڈ کےلئے عظیم تحفہ /وزیر اعظم مودی
سری نگر25/مئی /یو این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اتراکھنڈ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین دیو بھومی کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے، جو ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو رفتار ملے گی مسٹرمودی نے یہاں دہرادون ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے اتراکھنڈ میں ریلوے کی 100 فیصد برقی کاری کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، وزیر ریلوے اشونی وشنو، ریاستی حکومت کے وزراء، مقامی ایم پی، ایم ایل ایز اور میئر موجود تھے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا، ‘وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے لیے اتراکھنڈ کے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔ دہلی اور دہرادون کے درمیان چلنے والی یہ ٹرین ملک کی راجدھانی کو دیو بھومی سے مزید تیز رفتاری سے جوڑے گی۔ اب وندے بھارت کے ذریعے دہلی-دہرہ دون کے درمیان ریل کے ذریعے سفر کرنے میں لگنے والا وقت بھی کافی کم ہو جائے گا۔مسٹر مودی نے کہا کہ وہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی تین ممالک کا دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف بڑی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ ہم ہندوستانیوں نے جس طرح سے اپنی معیشت کو مضبوط کیا ہے، اس سے پوری دنیا کا اعتماد پیدا ہوا ہے۔ دنیا کے لوگ ہندوستان کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے ہندوستان آنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اتراکھنڈ جیسی خوبصورت ریاستوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ یہ ‘وندے بھارت ٹرین’ بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں اتراکھنڈ کی مدد کرنے والی ہے۔انہوں نے کہا، ”اتراکھنڈ دیو بھومی ہے، مجھے یاد ہے… جب میں بابا کیدارناتھ کے درشن کرنے گیا تھا تو درشن کے بعد میرے منہ سے بے ساختہ کچھ الفاظ نکلے تھے۔ یہ الفاظ تھے- یہ دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ جس طرح سے امن و امان کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے ترقی کی مہم کو آگے بڑھا رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ دیو بھومی کی شناخت کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دوہرے خطرے کے پیش نظر فوج کےلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری/راج ناتھ سنگھ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے نگروٹہ میں جمبو چڑیا گھر کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے نگروٹہ میں جمبو چڑیا گھر کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے نگروٹہ میں جمبو چڑیا گھر کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS