Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اننت ناگ نے 53 فیصد ووٹنگ کے ساتھ تاریخ رقم کی

by Indian Times
26/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/25 مئی/انفو/18ویں لوک سبھا کے عام اِنتخابات کے لئے ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ یہاں پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا جس میں اننت ناگ، کولگام، پونچھ اور شوپیاں اور راجوری اضلاع میں جزوی طور پر تقریباً 53 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ فیصد کے اعداد و شمار میں جزوی اصلاح کی توقع ہے کیوں کہ کچھ پولنگ سٹیشنوں پر شام 6 بجے کے بعد بھی ووٹنگ جاری ہے اور بہت سی پولنگ پارٹیاں ابھی تک اِستقبالیہ مرکز نہیں پہنچی ہیں۔ یہ غیر معمولی شرکت ان اضلاع میں امن اور شہری مصروفیت کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔ اس برس کے انتخابات بغیر کسی بائیکاٹ کی کال یا دھمکی کے منعقد کئے گئے جو رائے دہندگان کے بیلٹ کی طاقت پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔ایک بھی پولنگ سٹیشن نے صفر ووٹ نہیں دیے جو کہ جمہوری عمل کے لئے وسیع جوش اور عزم کا ثبوت ہے۔ 2019 ءکے لوک سبھا اِنتخابات میں اسی طرح کا 9.70 فیصد تھا۔ رائے دہندگان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے عروج کے بعد سے اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد 1996 ءمیں 50.02 فیصد کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے عروج کے بعد سے گزشتہ 35 سالوں میں آج 53 فیصد رائے دہندگی سب سے زیادہ ہے۔اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے 2,338 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ہوئی اور تمام پولنگ سٹیشنوں پرلائیو ویب کاسٹنگ کی گئی۔ پورے پارلیمانی حلقہ میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جس میں پرجوش ووٹروں کی لمبی قطاریں اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے منتظر تھیں۔ چیف الیکٹورل آفیسرجموں وکشمیر اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر سینئر افسران نے آئی سی سی سی ایچ ایم ٹی بمنہ میں قائم یونین ٹیریٹری لیول کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سی ای او آفس سری نگر سے پارلیمانی حلقے میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کی پیش رفت کی نگرانی کی۔ ووٹنگ ختم ہونے تک اننت ناگ ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ کے اسمبلی حلقوں میں زینہ پورہ 40فیصد ، ڈی ایچ پورہ 55فیصد ، کولگام 32فیصد، دیوسر 44فیصد، ڈورو 46فیصد، کوکر ناگ52فیصد، اننت ناگ ویسٹ 36.9 فیصد ، اننت ناگ 33.48 فیصد ، سری گفوارہ ۔ بیجی بہاڑہ 43فیصد ، شانگس ۔اننت ناگ ایسٹ 43فیصد، پہلگام 56فیصد ، نوشہرہ 65.47فیصد ، راجوری 67.18فیصد، بدھل 67فیصد، تھانہ منڈی 66.20فیصد، سرنکوٹ 68.36فیصد، پونچھ حویلی 67.35فیصد ، مینڈھر 66.8فیصد ، مائیگرنٹ ووٹنگ40فیصد، پوسٹل بیلٹ جو آج تک وصول ہوئے9761 میں عارضی طور پر ووٹنگ رہی۔چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر پانڈرانگ کے پولے نے اپنے پیغام میں تمام رائے دہندگان کو مبارکباد دی اور ان تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا جو بڑی تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انہوں نے انتخابی عمل میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں، پولیس افسران، اے آر او، آر او اور ڈسٹرکٹ الیکشن افسران سمیت تمام پولنگ اہلکاروں کی جانب سے جاری انتخابات کو کامیاب بنانے میں ان کی خدمات کو بھی سراہا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اننت ناگ ۔راجوری لوک سبھا اِنتخابات پر امن طور اختتام پذیر

Next Post

سریش کمار نے کلاکیندر میں سات روزہ فوٹو ایگزبشن کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سریش کمار نے کلاکیندر میں سات روزہ فوٹو ایگزبشن کا کیااِفتتاح

سریش کمار نے کلاکیندر میں سات روزہ فوٹو ایگزبشن کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS