Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

سیاسی جماعتیں کسی شخص یا پارٹی کی مخالفت کو ملک کی مخالفت میں نہ بدلیں

کانپور میں چودھری ہرمون سنگھ کی ۱۰ ویں برسی پرورچوئل ریلی سے وزیر اعظم مودی کا خطاب

by Indian Times
26/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کانپور//وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سبھی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ کسی شخص یا پارٹی کے تئیں اپنی مخالفت کو اس حد تک آگے نہ لے جائیں جس سے کہ وہ ملک کی مخالفت میں تبدیل ہوجائے۔مودی نے سماج وادی نظریات کے حامل سینئر لیڈر چودھری ہرمون سنگھ کی 10ویں برسی کے موقع پر کانپور کے مہر بان پورا میں منعقد تقریب سے ورچولی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریا پر مبنی مخالفت کی حدود کا احترام کرنا بھی سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا یہ ہر ایک سیاسی پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی کی مخالفت یا شخص کی مخالفت ملک کی مخالفت میں نہ تبدیل ہو۔ نظریات کا اپنا مقام ہے اور ہونا چاہئے۔ سیاسی توقعات ہیں تو ہو سکتی ہیں لیکن ملک سب سے پہلے ہے۔ سماج سب سے پہلے۔مودی نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران جب ملک کی جمہوریت کو کچلا گیا تو سبھی اہم پارٹیوں نے ایک ساتھ آکر آئین کو بچانے کے لئے لڑائی بھی لڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں چودھری ہرموہن سنگھ یادو بھی جدوجہد کے ایک جانباز سپاہی تھے۔

یہ اس بات کا مظہر ہے کہ آزاد ہندوستان میں ملک اور سماج کے مفاد ہمیشہ سیاسی پارٹیوں کے نظریات سے بڑے رہے ہیں۔مودی نے سیاسی عزائم اور پارٹی سیاست سے ملکی مفاد متاثر ہونے کی روایت پڑھنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا حالانکہ حال کے وقت میں نظریات یا سیاسی مفاد کو سماج اور ملک کے مفاد سے بھی اوپر رکھنے کا چلن شروع ہوا ہے۔

کئی بار تو حکومت کے کاموں میں اپوزیشن کے کچھ پارٹیاں اس لئے روکاوٹ ڈالتی ہیں کیونکہ جب وہ اقتدار میں تھیں تو وہ فیصلے وہ نافذ نہیں کر سکیں۔وزیر اعظم نے دلیل دی کہ سیاسی پارٹیوں کا وجود جمہوریت کی وجہ سے ہے اور جمہوریت کا وجود ملک کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں زیادہ تر پارٹیوں نے خصوصی طور سے سبھی غیر کانگریسی پارٹیوں نے اس نظریہ کو ملک کے لئے تعاون اور تال میل کے اقدار کو نبھایا بھی ہے۔

اس کے لئے انہوں نے چودھری ہرموہن سنگھ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرموہن سنگھ جی نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں نہ صرف سکھ قتل عام کے خلاف سیاسی اسٹینڈ لیا بلکہ سکھ بھائی۔ بہنوں کے دفاع کے لئے وہ سامنے آکر لڑے۔ اپنی جان پر کھیل کر انہوں نے کتنے ہی سکھ کنبوں کی، معصومی کی جان بچائی، ملک نے بھی ان کے اس قیادت کو پہچانا اور انہیں ‘شوریہ چکر دیا۔قابل ذکر ہے کہ ضلع کانپور میں گرام سبھا کے عہدے پر الیکشن جیت کر اپنا سیاسی سفر شروع کرنے والے چودھری ہرموہن سنگھ سماج وادی تحریک کے اہم لیڈر کے طور پر ابھرے اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا تک کے رکن رہے۔ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے مودی نے کہا لوہیا جی کے نظریات کو اترپردیش اور کانپور کی دھرتی سے ہرموہن سنگھ یادو جی نے اپنی لمبی سیاسی زندگی میں آگے بڑھایا۔ انہوں نے ریاست اور ملک کی سیاست میں جو تعاون دیا سماج کے لئے کام کیااس سے آنے والی نسلیں مستفید ہورہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرمو کا انتخاب مودی حکومت کی قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی/ امت شاہ

Next Post

عالمی رہنماؤں کی ہندوستان کے نئے صدر کو مبارکباد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
عالمی رہنماؤں کی ہندوستان کے نئے صدر کو مبارکباد

عالمی رہنماؤں کی ہندوستان کے نئے صدر کو مبارکباد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS