Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

قیام امن ناگزیر، پر امن ماحول ہی عوام کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرسکتا ہے: سید الطاف بخاری

کہا، اپنی پارٹی کے جلسوں میں بھاری عوامی شرکت اس بات عندیہ ہے کہ لوگ حقیقت پسندانہ سیاست کے ساتھ ہیں

by Indian Times
26/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کھنہ بل ڈاک بنگلہ میں پارٹی کے یک روزہ کنونشن میں عوام اور کارکنوں کا ہجوم امڈ آیا
سرینگر//اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کے عوامی جلسوں میں بھاری عوامی شرکت سے عندیہ ملتا ہے کہ لوگ اب روایتی سیاسی جماعتوں کی مکارانہ پالیسیوں سے اکتا گئے ہیں اور وہ حقیقت پسندانہ سیاست کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔سید الطاف بخاری پیر کو کھنہ بل ڈاک بنگلہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کررہے تھے، جس میں مقامی لوگوں اور پارٹی ورکرز نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقعے پر جلسے کے شرکا پارٹی قائدین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔اس ضمن میں موصولہ بیان کے مطابق سید الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرئے گی کیونکہ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس اپنی پارٹی نے عوام کے بہتر مستقبل کےلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں۔انہوں نے کہا، ” ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے اہداف خیالی نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ اور قابلِ حصول ہیں۔

ہم یہاں دائمی امن کے قیام کے متمنی ہیں تاکہ اس کے نتیجے میں لوگوں کو ایک ایسا ماحول میسر ہوجئائے ، جس سے وہ سیاسی اور معاشی لحاظ سے با اختیار ہوں۔ ایک پر امن ماحول ہی ہمیں وہ سب کچھ فراہم کراسکتا ہے،جو عوام کے لئے اہم ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک پر امن ماحول کے نتیجے میں عوام بالخصوص ہمارے نوجوانوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔”روایتی سیاسی جماعتوں کی پر فریب سیاست کو لتاڑتے ہوئے بخاری نے کہا، “روایتی سیاسی جماعتوں کی مکارانہ پالیسیوں اور جھوٹی سیاست نے عوام کو ان تک بھاری نقصانات سے دوچار کردیا ہے۔

ان روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو ناقابلِ حصول اہداف اور جذباتی نعروں کے پیچھے لگادیا تاکہ وہ خود اقتدار میں رہیں۔ ان کی غیر حقیقت پسندانہ سیاست اور ناقابل حصول اہداف نے لوگوں پر مصیبتوں کے پہاڑ نازل کردیئے ہیں اور لاکھوں نوجوانوں کو یا تو جیلوں یا پھر قبرستانوں میں پہنچا دیا۔”انہوں نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، “ان میں سے کچھ جماعتوں اور لیڈروں نے آپ کو اٹانومی دلانے کا وعدہ کیا تھا اور کچھ نے سیلف رول دلانے کا۔

بعض نے رائے شماری کی یقین دہانی کرائی تھی اور بعض نے آزادی دلانے کی۔ کیا ان میں سے کوئی وعدہ پورا ہوا؟ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے وعدے کرنے والے محض عوام کو گمراہ کررہے تھے تاکہ وہ خود اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں۔”سید الطاف بخاری نے یہ بات دہرائی کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا، “ہم عوام کے سیاسی اور معاشی حقوق بحال کرانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

ہم سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کو واپس لائیں گے اور جموں کشمیر میں تاریخی دربار مو کو بحال کریں گے۔”انہوں نے مزید کہا، “میں آپ کو یقین دلاتا ہوں نہ آپ اپنی پارٹی کا حصہ بن کر پچھتائیں گے نہیں بلکہ آپ کو اس پارٹی کے ساتھ جڑے رہنے پر فخر ہوگا کیونکہ ہم صرف اور صرف سچ کی سیاست جانتے ہیں۔ ہم دل کی بات بیان کرتے ہیں، جو کہ عمومی طور پر سیاستدانوں کو شیوہ نہیں ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ سچ ہی بولتے رہیں گے۔

“اپنے خطاب میں سید الطاف بخاری نے اننت ناگ اور وادی کے دیگر علاقوں منشیات کی پھیلتی ہوئی وبا پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “مجھے اس بات کا بے حد دُکھ ہے کہ وادی کے کئی علاقوں میں منشیات کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تباہ ہورہی ہیں۔ اس صورتحال کا اثر ہمارے مجموعی سماج پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔”انہوں نے عوام کو تلقین کی کہ وہ منشیات کی وبا کے خلاف “جہاد شروع کریں۔

انہوں نے کہا، “ہم سب کو اس وبا کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ ہم اپنے نوجوانوں کو اس طرح سے تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔”اپنی پارٹی کے سربراہ نے جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اننت ناگ کے باشندگان ہمیشہ سیاسی لحاظ سے حساس رہے ہیں اور اس جلسے میں لوگوں کی بھاری شرکت دیکھ کر اُنہیں اندازہ ہوگیا ہے کہ اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور ایجنڈے کو بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہے۔جلسے میں سید الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو بڑے قائدین اور سینئر کارکنان موجود تھے، اُن میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، پارٹی چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر،صوبائی سیکرٹری نذیر احمد دیالگامی، پارٹی کارڈی نیٹر برائے جنوبی کشمیر سید شوکت غیور اندرابی، ضلع سیکرٹری طارق احمد ویری، پارٹی لیڈر اور بی ڈی سی چیئر مین چوہدری عبدالحمید، پارٹی لیڈر بشیر براگام، امداد صاحب، ضلع صدر یوتھ ونگ انیس الاسلام گنائی، ضلع سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ شوکت، مظفر احمد خان، پرویز احمد شیخ اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے ڈیجٹل جموں و کشمیر ہفتہ کا افتتاح کیا

Next Post

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئینی اصولوں کی پاسداری کی/وزیر اعظم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئینی اصولوں کی پاسداری کی/وزیر اعظم

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئینی اصولوں کی پاسداری کی/وزیر اعظم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS