Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، سی ایس ایس ، بی اے ڈی پی اور دیگر شعبوں کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
26/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، سی ایس ایس ، بی اے ڈی پی اور دیگر شعبوں کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
بارہمولہ/انفو///ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، سی ایس ایس ، بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پلان ، ایس ایس وائی اور عوامی اہمیت کے دیگر متعلقہ شعبوں کے تحت مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ابتداً، ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے تمام متعلقہ محکموں کی ڈیلیوری ایبلز کی پیش رفت کا تفصیلی اور شعبہ وار جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو مختلف محکموں بشمول ریونیو ، پشو و بھیڑ پالن ، تعلیم ، صنعت و حرفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُنہوں نے تمام محکموں کے تفصیلی محکمانہ ڈیلیوری ایبلز کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اَفسران پر زوردیا کہ وہ ایک مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تمام ڈیلیور ایبلز کو پورا کریں۔ اُنہوں نے دفاتر میں جواب دہی او رشفافیت کو مضبوط بنا کر بغیر پریشانی عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور مزید کہا کہ مو¿ثر عوامی خدمات کی فراہمی اور شکایات کے اَزالے کا مضبوط طریقہ کار بہتر حکمرانی کے ڈھانچے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2023-24ءکے تحت کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جس میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، پی آر آئی اجزا¿اور ضلع میں ترقیاتی ڈیلیوری ایبلز کی صورتحال شامل ہے۔دوران میٹنگ بتایا گیا کہ بارڈر ائیر یا ڈیولپمنٹ پلان کے تحت رواں برس 26کاموں کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت 5کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ دیگر کاموں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔اِسی طرح میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ سمردھی سیمایوجنا کے تحت رواں برس کے لئے 38کام تجویز کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو دیگر شعبوں میں الاٹ کئےگئے کاموں ، ٹینڈروں اور مکمل ہونے والے کاموں کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کام کے حساب سے جائزہ لینے کے بعدمتعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اَپنی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے رفتار کو تیز کرنے کے لئے ہر ممکن اَقدامات کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ہر کام جلد الاٹمنٹ عمل آوری اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا¿ ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے لنگویشنگ پروگرام او راسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا جس دوران اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فعال کردار اَدا کریں اور مزید تیزی کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع بارہمولہ ترقیاتی پروجیکٹوں، پروگراموں اور فلاحی سکیموں کی تکمیل میں تیزی حاصل کرسکے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ظہور احمد رینہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی ، چیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے تمام اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی /ڈاکٹر جتندر سنگھ

Next Post

پی آئی بی سرینگر کا کپواڑہ میں میڈیا ورکشاپ ’وارتلاپ‘ کا انعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پی آئی بی سرینگر کا کپواڑہ میں میڈیا ورکشاپ ’وارتلاپ‘ کا انعقاد

پی آئی بی سرینگر کا کپواڑہ میں میڈیا ورکشاپ ’وارتلاپ‘ کا انعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS