سری نگر…انفو…….لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بابا صاحب بھیم راو¿ امبیڈکر بہار یونیورسٹی، مظفر پور بہار کے کانووکیشن سے خطاب کیا۔کانووکیشن تقریب کی صدارت بہار کے گورنر عارف محمد خان نے کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے اِنتظامیہ، فیکلٹی ممبران، عملہ اور فارغ التحصیل طلبا¿ کومُبارک باد پیش کی اور اُن کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دو اہم صفات تبدیلی کے لئے مثبت ذہنیت،بلند کامیابیوں اور ترقی کے لئے جرا¿ت مندی کو اَپنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پُر اُمید اور دلیر شخصیت نوجوانوں کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانے اور قوم کی تعمیر میں بامعنی کردار اَدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔اُنہوںنے کہا،”زِندگی ایک مسلسل سیکھنے کا سفر ہے۔ یہ علم کی پیاس ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیشہ کچھ نیا دریافت کیا جانا ہے، کچھ اور ایجاد کرنا ہے۔“منوج سِنہا نے مزید کہا،”کانووکیشن محض ایک اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ یہ ایک مرحلے کی تکمیل اور اگلے سفر کی شروعات ہے جہاں پیشہ ورانہ تجربات نئی مہارتیں فراہم کرتے ہیں۔“اُنہوںنے کہا کہ چیلنجز ہی انسان کی دیانتداری، سچائی اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہماری تہذیب ہمیں سکھاتی ہے کہ نئی دریافتیں ہی زندگی کی سب سے بڑی کامیابیاں ہیں۔ کچھ نیا سیکھنے اور دریافت کرنے کا جذبہ ہی ذاتی ترقی، تجسس اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔اُنہوں نے ہا کہ کلاس روم میں آپ کے پاس وہی جوش و جذبے اور تجسس تھاجو آپ کے ساتھ زِندگی بھر جاری رہنا چاہیے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے بہار کی نامور شخصیات، انقلابیوں، سماجی مصلحین اور عظیم ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا،”ایک طویل عرصے کے بعد بہار اپنے علمی اور ثقافتی ورثے کو دوبارہ حاصل کر رہا ہے اور ایک جدید، مضبوط اور ترقی پسند بہار ’وکست بھارت‘ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ نوجوانوں کو اب بہار اور ہندوستان کو نمبر ون بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خود انحصاری اور اختراعات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ملک کی اصل صلاحیتوں کو اُجاگر کر رہے ہیں اور اب ہندوستان کو عالمی اقتصادی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اُنہوں نے ان طالبات کو بھی مُبارک باد پیش کی جنہیں تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا اور کہا کہ ہماری بیٹیاں تمام شعبوں میں رکاوٹوں کو توڑ کر کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا،”یہ لمحہ نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے بہار اور ملک کے لئے باعث فخر ہے۔ یہ کامیابیاں ہماری ’ناری شکتی‘ کی طاقت کو ظاہر کرتی ہےںاور ایک روشن مستقبل کی نوید ہیں۔“تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دنیش چندر رائے، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سمیر کمار شرما، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی، عملہ اور طلبہ موجود تھے۔






