Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے جموں میں پہلے جے اینڈ کے آرتھوڈانٹک سمپوزیم سے کیا خطاب

by Indian Times
26/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے جموں میں پہلے جے اینڈ کے آرتھوڈانٹک سمپوزیم سے کیا خطاب

جموں۔۔۔انفو  ۔۔۔۔لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ریڈیسن بلو میں پہلے جے اینڈ کے آرتھو ڈانٹک سمپوزیم سے خطاب کیا ۔ اس سمپوزیم کا انعقاد انڈین آرتھوڈانٹک سوسائٹی نے جموں آرتھوڈانٹک اسٹڈی گروپ اور اندرا گاندھی ڈینٹل کالج جموں کے اشتراک سے کیا تھا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ موجودہ ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے یو ٹی میں صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے ساتھ گذشتہ چند برسوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عوام کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یہاں سات نئے میڈیکل کالج ، دو ایمس ، اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ اور دیگر جدید صحت کی سہولیات قائم کی گئی ہیں ۔ اس سمپوزیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ یہ اجتماع آرتھو ڈانٹس اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو آرتھو ڈانٹکس میں جدید ترین پیش رفت اور بہترین طریقوں کے بارے میں جاننے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرتھو ڈانٹک صحت کو بڑھانے اور کسی بھی فرد کی مجموعی فلاح و بہبود پر اس کے وسیع اثرات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مشیر نے اپنے خطاب میں شرکاءکو ڈینٹل سائنسز میں ہونے والی پیش رفت سے باخبر رہنے کی تاکید کی تا کہ اعلیٰ معیار کی دانتوں کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ سمپوزیم کے دوران مشیر نے جے اینڈ کے آرتھو ڈانٹک سوسائٹی کا سووینئر بھی جاری کیا اور دانتوں کے ساز و سامان اور دیگر متعلقہ ادویات کے میلے کا بھی افتتاح کیا ۔ سمپوزیم نے شرکاءکو بات چیت میں مشغول ہونے ، علم کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے 3 اضلاع میں 4 نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جائیں گی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں دو روزہ قومی سطح کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کنکلیو ’ آئی پی یاترا ‘کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں دو روزہ قومی سطح کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کنکلیو ’ آئی پی یاترا ‘کا افتتاح کیا

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں دو روزہ قومی سطح کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کنکلیو ’ آئی پی یاترا ‘کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS