Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

by Indian Times
27/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو…………سیکرٹری اِمدادِ باہمی ببیلا رَکوال نے جموںوکشمیریوٹی کے ہر ضلع میں کوآپریٹیو زکے ذریعے پی ایم بی جے کے کے تحت معاشی طور پر قابل عمل جن اوشدھی کیندروں کے قیام کے لئے محکمہ کی جانب سے اُٹھائے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اَیڈیشنل رَجسٹرار جموںوکشمیر ،محکمہ کے ڈپٹی رجسٹراروں اور اسسٹنٹ رَجسٹراروں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر سیکرٹری موصوفہ نے اَیڈیشنل رجسٹراروں اور ڈی آرز پر زور دیا کہ وہ ہر ضلع میں کم از کم ایک جن اوشدھی کیندر کو فعال بنائیں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ اِس برس مارچ کے پہلے ہفتے تک ایسے مراکز کی فعالیت کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ پی اے سی ایس کے ساتھ ایسوسی ایشن کی وجہ سے ڈرگ لائسنس حاصل کرنا اہل فارماسسٹوں کے لئے ایک فائدہ کے طور پر کام کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے فارماسسٹوں کو دیگر ممبروں کی طرح مکمل حقوق اور مفادات کے ساتھ ایسی سوسائٹیوں کا ناقابل تنسیخ رُکن بنایا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اَدویات کی دُکانوں کے کام شروع کرنے اور مناسب جگہ کے لئے اَقدامات اُٹھائے جائیں۔انہوں نے شناخت شدہ فارماسسٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد کو اَدویات کی دکانوں میں تبدیل کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے اِس طرح کے سٹوروں کو عوامی سطح پر مقبول بنا کر ان کی فروخت میں اِضافہ کرنے کو بھی کہا۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ صحت عامہ کے ایسے اِداروں کی تلاش کی جائے جہاں جموںوکشمیر یوٹی کے دُور دراز علاقوں میں اس طرح کے سٹوروں کی کوئی موجودگی نہیں ہے ۔ اُنہوں نے تمام متعلقہ شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے ایسے اِداروں کے ساتھ طویل مدتی تعلقات پر غور وخوض کرنے کے لئے کہا۔ اَیڈیشنل رجسٹرارنے اَپنی پرزنٹیشن میں انکشاف کیا کہ ہر ضلع کے لئے 5 جن اوشدھی مرکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 32 کو فعال کیاگیا ہے۔ اِس کے علاوہ 42 نے ڈرگ لائسنس کے لئے درخواست دی ہے اور 101 درخواست دہندگان میں سے 98 نے ایسے سٹوروں کے قیام کے لئے پی ایم بی آئی کی منظوری حاصل کی ہے۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی گئی کہ ڈی آر صحت اِداروں ، فارمیسی کونسل اور کنٹرولر ڈرگ آفس سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ عوام کے فائدے کے لئے ایسے میڈیسن سٹوروں کے قیام کو بڑھایا جاسکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول 2024 ءکا اِفتتا ح کیا

Next Post

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی
National

لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی

18/03/2026
Next Post
سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS