Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول 2024 ءکا اِفتتا ح کیا

by Indian Times
27/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سانبہ….انفو……….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سینٹرل یونیورسٹی جموں میں دوسرے ایروسول وِنٹر سکول’ منتھن 2024‘کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میںسینٹر ل یونیورسٹی جموں ، سندھو سینٹرل یونیورسٹی لداخ اور اِنڈین نیشنل ینگ اکیڈیمی آف سائنس کی نیشنل کلین ایئر پروگرام کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے ضروری آلات اور تجزیاتی تکنیکوں کے ساتھ ساتھ ایئر کوالٹی سٹیڈیز کے لئے ریموٹ سنسنگ ٹولز پر تربیت فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون اور کراس سیکٹورل کوآرڈی نیشن پر زور دیا ہے جو لوگوں کی صحت کے لئے ایک سنگین تشویش میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہوا زندگی کو برقرار رکھتی ہے.۔اَب وقت آگیا ہے کہ ہم صاف ہوا کی دستیابی کو برقرار رکھیں۔ فطرت ہمیں ماضی کے غلط اَقدامات سے صحیح سبق سیکھنے اور ایک صاف ستھرے اور سرسبز سیارے کی طرف کام کرنے کی یاد دِلارہی ہے ۔“اُنہوںنے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کے فضائی آلودگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا حل کو یقینی بنانے کے لئے مو¿ثر مانیٹرنگ ورک اور عوام کی شمولیت اور صلاحیت سازی کے اَقدامات پر زور دیا۔ موثر نگرانی کے نیٹ ورک اور جامع عوامی شرکت اور صلاحیت سازی کے اقدامات پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا ،”معاشرے اور قومیں متوازن اور دیرپا ترقی کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں۔ صنعتوں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بہت سی اہم کامیابیوں نے بھی فطرت سے اَپنی طاقت حاصل کی ہے۔ آج وقت آگیا کہ فطرت کی حفاظت اور تحفظ کیا جائے ۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر آلودگی کنٹرول کمیٹی اور دیگر اہم شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل کلین ائیر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہمالیائی ایروسول ریسرچ انسٹرومن ٹیشن سینٹر کو مضبوط بنانے کے لئے محکمہ جنگلات وماحولیات کی طرف سے 1.5 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔اُنہوں نے اِنڈین انسٹی چیوٹ آف جیومیگنٹ اِزم کو جموں و کشمیر میں تحقیق سے متعلق سرگرمیوں کی توسیع کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ضروری تعاون کا بھی یقین دِلایا۔اِس موقعہ پر ضلع سکل کمیٹی سانبہ اور سکول آف بزنس سٹیڈیز، سینٹرل یونیورسٹی جموں کے درمیان سنکلپ سکیم کے تحت سانبہ ضلع میں صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے کورسوں کے لئے سروس لیول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔اِس موقعہ پروائس چانسلر سینٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر سنجیو جین، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، ڈائریکٹر اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف جیو میگنٹ اِزم پروفیسر اے پی ڈمری،آئی آئی ٹی مدراس پروفیسر سچن ایس گنتھے، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما، ماہرین، سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلباءموجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وکرم جیت سنگھ نے پلوامہ میں عوامی دربار کی صدارت کی

Next Post

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS