Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

تعلیمی شعبے میں اِنقلاب لانے کیلئے سکل ٹریننگ ، اکیڈمک بینک آ ف کریڈٹ ، فیڈ بیک سسٹم کی ضرورت۔ روہت کنسل

مینٹر ، ہب، سپوک ماڈل جموںوکشمیر حکومت کے تین قدمی فیڈ بیک سسٹم کے نئے اقدامات

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں//انفو//نیشنل ایجوکیشن پالیسی ۔ 2020 کامقصد ایک کثیر الشعبہ اور تعلیمی ماحولیاتی نظام بنانا ہے جو سیکھنے والوں کو نہ صرف ملازمت کے قابل بنائے گا بلکہ تیزی سے بدلتی ہوئی دُنیا کے لئے بھی بہترطریقے سے لیس کر ے گا۔اِن باتوں کا اِظہار پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ روہت کنسل نے آج جموں میں کیا ۔وہ پدم شری پد ما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں میں این اِی پی پر دو روزہ قومی کانفرنس کے اِفتتاحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اِس موقعہ پر وائس چانسلر ایس ایم وِی دی یو پدم شری آر کے سنہا ،وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بچن لال ، سپیشل سیکرٹری ایچ اِی ڈی راکیش بادیال اور ڈائریکٹر کالجز اور سرپرست ڈاکٹر یاسمین عشائی بھی موجود تھیں۔اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ جموںوکشمیر نیشل ایجوکیشن پالیسی ( این اِی پی ) کو مکمل طور پر لاگو کرنے والے ملک میں پہلے نمبر پر ہوگا۔اُنہوں نے کالجوں پر زور دیاکہ وہ اَپنے نصاب اور تدریسی طریقۂ کار کو اَز سر نو ترتیب دیں اوراین اِی پی کے کثیر جہتی نقطہ نظر کے تحت نئے کورسوں جس میں سکل زبان اور دیگر کورسز شامل ہیں ، تعلیم دینے کے لئے تیار رہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ طلباء کے پاس اَب صرف آن لائن موڈ سے 40فیصد کورسوں کو سبسکرائب کرنے کا اِختیار بھی ہوگا۔ وہ ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم پلیٹ فارم کے تحت بڑے پیمانے پر او پن آن لائن کورسز ( ایم او او سیز ) سے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔یہ نظام جغرافیہ کے ان نقصانات کو دور کرے گا جو دُور دراز کے کالجوں یا نئے قائم ہونے والے اِداروں کو درپیش ہیں۔ یہ پالیسی اکیڈمک بینک آف کریڈٹس کے لئے بھی فراہم کرتی ہے جو ایک طالب علم کو اِنڈیا میں کہیں بھی واقع کالجوں سے مختلف کورسز آن لائن پڑھنے کی اِجازت دیتا ہے ۔اِس طرح حاصل کردہ کریڈٹ طالب علم کی پسند کے کالج میں اکیڈمک کریڈٹ اکائونٹ میں محفوظ کئے جائیں گے اور اس کی حتمی مارکس شیٹ میں بھی ظاہر ہوں گے ۔

اِس سلسلے میں اِداروں کے طلباء کو ان کریڈٹس کے لئے ڈیجی لاکر اکائونٹ کھولنے کی ترغیب دینی ہوگی۔قومی تعلیمی پالیسی کے تحت دوبارہ ڈیزائن کیا گیا نصاب کورسز میں متعدد داخلے اور خارجی راستوں کو بھی قابل بنائے گا او رطلباء کو زیادہ سے زیادہ سات برس کی مدت میں چار سالہ یوجی کورس مکمل کرنے کی اِجازت ہوگی۔پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ روہت کنسل نے سکل ایجوکیشن اور ٹریننگ پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جموںوکشمیر حکومت طلباء کو چار سالہ اَنڈر گریجویٹ پروگراموں کے علاوہ ایک اختیاری اور رضاکارانہ ہنر کا نصاب بھی فراہم کر رہی ہے ۔

نصاب میں (18+12) کریڈٹ فارمیٹ ہوگا جس میں 12 تعلیمی اور 18 عملی کورس کے کریڈٹ شامل ہوں گے ۔کامیابی سے تکمیل کے بعد طالب علم کو نیشنل سکلز ڈیولپمنٹ کونسل ( این ایس ڈی سی ) کی طرف سے مناسب مہارت کی سر ٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا ۔ اِس طرح اس کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافی اضافہ ہوگا۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس مقصد کے لئے کالجوں پر زور دیا کہ وہ طلباء کو فراہم کئے جانے والے ہنر مند کورسوں کی نشاندہی کریں اور عملی کام کے لئے مقامی صنعتوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان دفعات کے لئے این ایس ڈی سی کے ساتھ معاہدہ کریں۔پرنسپل سیکرٹری موصوف نے جموںوکشمیر میں تحقیق او راِختراع کو فروغ دینے کے لئے مینٹر ، ہب او رسپوک ماڈل کی وضاحت کی ۔

اُنہوں نے کہا کہ ماڈل کے تحت یونیورسٹیاں اپنی ہنر کے متعلقہ شعبوں میں رہنمائی فراہم کریں گی جبکہ بڑے کالج ایک مرکز کے طور پر کام کریں گے ۔ ’ہب‘ اَپنی ورکشاپوں ، لیبارٹریوں اور فیکلٹی کو قرض دے کر مدد فراہم کریںگے ۔ دیگر کالجوں کو ’ سپوکس‘ کے طور پر نامزد کیا جائے گا جن کے طلباء اَپنے متعلقہ ’ ’ مینٹر‘‘ او ر’’ ہب ‘‘ اِنسٹی چیوٹ کے وسائل اِستعمال کر سکیں گے ۔پرنسپل سیکرٹری نے تعلیمی نظام کو بہتری کے لئے مسلسل فیڈ بیک کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے تین قدمی فیڈ بیک سسٹم وضع کیا گیا ہے ۔

سیکھنے کے معیار کے بارے میں طلباء کی رائے ، بنیادی ڈھانچے او رسہولیات کے بارے میں اساتذہ او رطلباء کی رائے اور پرنسپلوں کی طرف سے فیکلٹی ممبران کی سہ ماہی تشخیص ۔ یہ سب فیڈ بیک سسٹم کا حصہ ہوں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں ہم ’’ فیڈ بیک پورٹل ‘‘ بھی لانچ کریں گے جس میں آپ کے تمام فیڈ بیک سسٹم لائیو ہوں گے۔پرنسپل سیکرٹری نے اعلیٰ تعلیم ، فیلو شپ او ربیرون ملک تحقیقی مقالے پیش کرنے کے لئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلایا ۔

اُنہوں نے تدریسی عملے کی ترقیوں او رتبادلوں سے متعلق مسائل پر بھی توجہ دی۔قومی تعلیمی پالیسی ( این اِی پی ) پر دو روزہ قومی کانفرنس کا اِنعقاد جموں کے چار کالجوں یعنی مولانا آزاد میموریل کالج ، پد م شری پدم سچدیو گورنمنٹ کالج ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ گرائونڈ اور سری پرتاپ میموریل راجپوٹ کالج آف کامرس جموں نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔پرنسپل پریڈ کالج ڈاکٹر ایس پی سراوت نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جبکہ پرنسپل وومنز کالج گاندھی نگر محترمہ مینو مہاجن نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ ہوم سٹے اقدام کے ذریعے کمروں کی دستیابی کر رہی ہے ۔ چیف سیکرٹری

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی او رکام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس )اورنئے پولی تکنیک کالجوں کے قیام کے بارے میں طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں / سری نگر، چیف اِنجینئر جے کے پی سی سی ، جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپر اِنٹنڈنٹ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنا نے میٹنگ میں اَفسران پر زور دیا کہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس ) کو تمام متعلقہ شراکت داروں کے فعال نقطہ نظر سے عملایا جانا چاہیئے کیوں کہ اِن سکیموں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور تکنیکی اِداروں میں آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اِداروں میں سکل کو فروغ دینا ہے ۔مشیر موصوف نے 18نئے قائم شدہ پولی تکنیک کالجوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اَندر مکمل کریں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زو ردیا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور اکیڈمک اور ورکشاپ بلاکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ کلاس ورک کو وقت پر اَچھی طرح سے شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تکنیکی اِداروں میں نئی ٹریڈس شروع کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میںمعلومات حاصل کرتے ہوئے ان اِداروں کے اَفسران اور اِنتظامیہ سے نئی ، جدید اور اُبھرتی ہوئی تجارتوں کو شروع کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے اور موجودہ تجارتوں کے نصاب پر نظر ثانی کی ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِنڈسٹریل ایسوسی ایشنوںکے نمائندوں کی تکنیکی اِداروں کے تربیتی کورسوں اور ٹریڈس پر نظر ثانی شامل کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کے قابل عمل مواقع میسرہوسکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن اِداروں کے اِنسانی وسائل کی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام خالی اَسامیوں کو متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجیں اور تیزی سے ڈی پی سی کا اِنعقاد کریں تاکہ اِن اِداروں میں فیکلٹی کی کوئی کمی نہ ہو۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کی ترقی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی او رکام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس )اورنئے پولی تکنیک کالجوں کے قیام کے بارے میں طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں / سری نگر، چیف اِنجینئر جے کے پی سی سی ، جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپر اِنٹنڈنٹ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنا نے میٹنگ میں اَفسران پر زور دیا کہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس ) کو تمام متعلقہ شراکت داروں کے فعال نقطہ نظر سے عملایا جانا چاہیئے کیوں کہ اِن سکیموں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور تکنیکی اِداروں میں آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اِداروں میں سکل کو فروغ دینا ہے ۔مشیر موصوف نے 18نئے قائم شدہ پولی تکنیک کالجوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اَندر مکمل کریں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زو ردیا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور اکیڈمک اور ورکشاپ بلاکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ کلاس ورک کو وقت پر اَچھی طرح سے شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تکنیکی اِداروں میں نئی ٹریڈس شروع کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میںمعلومات حاصل کرتے ہوئے ان اِداروں کے اَفسران اور اِنتظامیہ سے نئی ، جدید اور اُبھرتی ہوئی تجارتوں کو شروع کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے اور موجودہ تجارتوں کے نصاب پر نظر ثانی کی ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِنڈسٹریل ایسوسی ایشنوںکے نمائندوں کی تکنیکی اِداروں کے تربیتی کورسوں اور ٹریڈس پر نظر ثانی شامل کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کے قابل عمل مواقع میسرہوسکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن اِداروں کے اِنسانی وسائل کی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام خالی اَسامیوں کو متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجیں اور تیزی سے ڈی پی سی کا اِنعقاد کریں تاکہ اِن اِداروں میں فیکلٹی کی کوئی کمی نہ ہو۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کی ترقی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی او رکام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس )اورنئے پولی تکنیک کالجوں کے قیام کے بارے میں طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں / سری نگر، چیف اِنجینئر جے کے پی سی سی ، جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپر اِنٹنڈنٹ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنا نے میٹنگ میں اَفسران پر زور دیا کہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس ) کو تمام متعلقہ شراکت داروں کے فعال نقطہ نظر سے عملایا جانا چاہیئے کیوں کہ اِن سکیموں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور تکنیکی اِداروں میں آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اِداروں میں سکل کو فروغ دینا ہے ۔مشیر موصوف نے 18نئے قائم شدہ پولی تکنیک کالجوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اَندر مکمل کریں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زو ردیا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور اکیڈمک اور ورکشاپ بلاکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ کلاس ورک کو وقت پر اَچھی طرح سے شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تکنیکی اِداروں میں نئی ٹریڈس شروع کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میںمعلومات حاصل کرتے ہوئے ان اِداروں کے اَفسران اور اِنتظامیہ سے نئی ، جدید اور اُبھرتی ہوئی تجارتوں کو شروع کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے اور موجودہ تجارتوں کے نصاب پر نظر ثانی کی ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِنڈسٹریل ایسوسی ایشنوںکے نمائندوں کی تکنیکی اِداروں کے تربیتی کورسوں اور ٹریڈس پر نظر ثانی شامل کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کے قابل عمل مواقع میسرہوسکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن اِداروں کے اِنسانی وسائل کی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام خالی اَسامیوں کو متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجیں اور تیزی سے ڈی پی سی کا اِنعقاد کریں تاکہ اِن اِداروں میں فیکلٹی کی کوئی کمی نہ ہو۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کی ترقی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS