Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

ڈی جی سی آئی ایس ایف نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

by Indian Times
27/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//ڈائریکٹر جنرل سینٹرل اِنڈسٹریل سیکورٹی فورس شیل وردھن سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر اور ڈی جی سی آئی ایس ایف نے اہم تنصیبات ، سرکاری اِداروں اور صنعتی اِداروں میں حفاظتی اِنتظامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اہم اِداروں کو محفوظ رکھنے میں سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ڈی جی اور سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو تربیت اور پیشہ ورانہ ہنر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور قومی خدمت کے اَپنے فرائض کی اَنجام دہی کے لئے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا سری نگر//انفو//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی او رکام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس )اورنئے پولی تکنیک کالجوں کے قیام کے بارے میں طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں / سری نگر، چیف اِنجینئر جے کے پی سی سی ، جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپر اِنٹنڈنٹ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنا نے میٹنگ میں اَفسران پر زور دیا کہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس ) کو تمام متعلقہ شراکت داروں کے فعال نقطہ نظر سے عملایا جانا چاہیئے کیوں کہ اِن سکیموں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور تکنیکی اِداروں میں آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اِداروں میں سکل کو فروغ دینا ہے ۔مشیر موصوف نے 18نئے قائم شدہ پولی تکنیک کالجوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اَندر مکمل کریں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زو ردیا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور اکیڈمک اور ورکشاپ بلاکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ کلاس ورک کو وقت پر اَچھی طرح سے شروع کیا جاسکے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تکنیکی اِداروں میں نئی ٹریڈس شروع کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میںمعلومات حاصل کرتے ہوئے ان اِداروں کے اَفسران اور اِنتظامیہ سے نئی ، جدید اور اُبھرتی ہوئی تجارتوں کو شروع کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے اور موجودہ تجارتوں کے نصاب پر نظر ثانی کی ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِنڈسٹریل ایسوسی ایشنوںکے نمائندوں کی تکنیکی اِداروں کے تربیتی کورسوں اور ٹریڈس پر نظر ثانی شامل کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباء کو روزگار کے قابل عمل مواقع میسرہوسکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن اِداروں کے اِنسانی وسائل کی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام خالی اَسامیوں کو متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجیں اور تیزی سے ڈی پی سی کا اِنعقاد کریں تاکہ اِن اِداروں میں فیکلٹی کی کوئی کمی نہ ہو۔دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کی ترقی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

Next Post

چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سنگین الزامات کے گھیرے میں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سنگین الزامات کے گھیرے میں

چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سنگین الزامات کے گھیرے میں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS