Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے مگس بانی سے متعلق دو روزہ سمینار کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
27/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے مگس بانی سے متعلق دو روزہ سمینار کا اِفتتاح کیا
بارہمولہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ضلع بارہمولہ کے اِستفادہ کنندگان کی حوصلہ اَفزائی کے لئے ڈاک بنگلہ میں مگس بانی کے بارے میں دو روزہ سمینار کا اِفتتاح کیا۔پروگرام کا اہتمام محکمہ زرعی پیداوار و بہبود کساناں بارہمولہ نے نیشنل بی اینڈ ہنی مشن (این بی ایچ ایم) کے تحت کیا تھا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اعجاز عبداللہ صراف ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسم راتھر ، چیف ایگری کلچر آفیسر اور مگس پالن کسانوں ، ترقی پسند کسان اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مگس پالن کی اہمیت کو کسانوں کی مجموعی آمدنی کے اعزازی ذریعہ کے طور پر اُجاگر کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ بارہمولہ ضلع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مگس پالن کو آمدنی اور روزی روٹی کمانے کے لئے ایک اہم کاروبار کے طور پر لے رہی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں کو آگے آنے اور مگس پالن کے یونٹ قائم کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ مگس پالن اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کی جانب چلائے جانے والے پروگرام اور سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ مگس پالن ایک کاروبار کے طور پر بے زمین کسانوں سمیت نوجوانوں کے لئے آمدنی اور ذریعہ معاش کے مواقع بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔ مزید برآں اُنہوںنے دیگر پیداوار کی کاشت کے ذریعے زرعی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا تاکہ مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہو۔دریں اثنا، محکمہ زراعت کی جانب سے لوگوں کو معیاری اور اچھی طرح سے پروسیس شدہ شہد کی فراہمی کے لئے مختلف قسم کے مکھیوں کے سٹال لگائے گئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

Next Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے ” سوچھتا ہی سیوا“ اور” میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بانڈی پورہ نے ” سوچھتا ہی سیوا“ اور” میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کا جائزہ لیا

ڈی سی بانڈی پورہ نے ” سوچھتا ہی سیوا“ اور” میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS