Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں سرینگر میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ

by Indian Times
27/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /26ستمبر / سی این آئی /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں یونیفائیڈ کمان کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس میٹنگ میںاہم فیصلہ کے تحت پہلگام حملے کے بعد بند پڑے سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون سرینگر میں یونیفائیڈ کمان کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ میں داخلہ سیکرٹری ، فوج کے شمالی کمان کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کشمیر نلین پربھات ، چیف سیکرٹری جموں کشمیر اتل ڈولو کے علاوہ جموں کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران اور فوج کے دیگر افسران کے ساتھ ساتھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی موجودہ صورتحال کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے فوج، پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو مکمل طور پر ختم کردیں۔اس دوران سیکورٹی کا مجموی جائزہ لینے کے بعد لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہدایت دی کہ جموں کشمیر میں بند پڑے سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھول دیا جائے ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آفشل ایکس ہنڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ” آج کی یونیفائیڈ کمان میٹنگ میں مکمل سیکورٹی جائزہ اور بحث کے بعدمیں نے کشمیر اور جموں صوبوں میں مزید سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، جنہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا“ ۔انہوں نے لکھا ”کشمیر صوبے کے سات سیاحتی مقامات جن میں آڑو وادی ، رافٹنگ پوائنٹ یانر، اکاڈ پارک، پادشاہی پارک، کمان پوسٹ اور جموں صوبے کے پانچ بشمول ڈگن ٹاپ، رام بن ، کٹھوعہ میں دھگر، سلال میں شیو غار، ریاسی پیر 29 ستمبر سے دوبارہ کھولے جائیں گے“۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکام نے بتایا کہ ادھم پور میں سیکورٹی سخت کردی گئی تھی، خاص طور پر جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ساتھ سیوج دھر علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے بعد بھی فورسز کو چوکس کر دیا گیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں تیسری جونیئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیردیہی ترقی کا شکریہ اَدا کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیردیہی ترقی کا شکریہ اَدا کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیردیہی ترقی کا شکریہ اَدا کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS