Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈی سی بانڈی پورہ نے یوم جمہوریہ تقریب کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
27/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بانڈی پورہ نے یوم جمہوریہ تقریب کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی
بانڈی پورہ/26دسمبر/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے یوم جمہوریہ کی تقریبات اور فل ڈریس ریہرسل کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں منی سیکرٹری میں متعلقہ اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں آئندہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر مختلف اقدامات اور محکموں کے ذریعے کی جانے والی مختلف تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر کے تمام مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریبات اور فُل ڈریس ریہر سل کے لئے فول پروف اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ فعال کردار اَدا کریں اور عظیم الشان جشن کے لئے تال میل سے کام کرنے اور تمام اِنتظامات ذمہ داری کے ساتھ کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پیرا ملٹری فورسز کے دستے اور طلباءکی جانب سے مارچ پاسٹ کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے اور ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیکورٹی اِداروں سے کہا کہ وہ تمام مقامات پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور دیگر متعلقہ محکموں سے بھی کہا کہ وہ ضلع بھر کے تمام مقامات پر بجلی ، پینے کے پانی او ردیگر تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ، دسٹرکٹ نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن ، اے ڈی سی ، اے سی آر ، جے ڈی پی ، آرمڈ فورسز کے اَفسران ، ایگزیکٹیو اِنجینئر اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے اینڈ کے ایس سی، ایس ٹی ، بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے یونٹ ہولڈروں کی مارکیٹنگ ایگزبشن کم میگا سیل کا اِفتتاح کیا

Next Post

 ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

 ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS