Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے جموں میں بِگ جے کے پی ایل کے اِفتتاح میں شرکت کی

by Indian Times
27/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں////انفو//// وزیر برائے خوراک، شہری رسدات وامورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور سائنس و ٹیکنالوجی ستیش شرما نے جموں میں بگ جموں و کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کی اِفتتاحی تقریب میں شرکت کی اور عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے سپورٹس کلچر کو فروغ دینے اور جموں بھر میں کھیلوں کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر موصوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ دینے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جے کے پی ایل جیسے پلیٹ فارم ٹیلنٹ کی شناخت، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں مسابقتی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس سے نوجوانوں کی توانائی کو مثبت اور تعمیری سمت میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ستیش شرما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر بتدریج کھیلوں کی عمدگی کے مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے جس میں سٹیڈیم، تربیتی سہولیات اور نچلی سطح کے کھیلوں کے اَقدامات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔اُنہوں نے محکموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ٹرانسپورٹ کمشنر آفس اور منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) جموں کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ اُنہوں نے معائینے کے دوران عملے کی حاضری، وقت کی پابندی اور مجموعی ورک کلچرکا جائزہ لیا اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے افسران و ملازمین سے بات چیت کی۔وزیر ستیش شرمانے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) جموں کا بھی دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں عوامی خدمات کی فراہمی، سہولیات کی دستیابی اور جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور تمام جائز شکایات کا بروقت اور شفاف طریقے سے اَزالہ کیا جائے۔ستیش شرما نے دفتر سائنس و ٹیکنالوجی جموں کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے جاری منصوبوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں حکمرانی، خدمات کی فراہمی اور نوجوانوں کی شمولیت کو بہتر بنانے کے لئے اِختراعات، ڈیجیٹلائزیشن اور سائنسی حل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔اُنہوں نے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ سرکاری محکموں کو زیادہ مو¿ثر، جوابدہ اور عوام دوست بنانے پر مرکوز ہے جبکہ کھیلوں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کو جموں و کشمیر کی ترقی کے اہم محرکات کے طور پر مضبوط کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سونہ مرگ میں ویٹ برج کے کام کا جائزہ لیا

Next Post

جاوید رانا نے ضلع پونچھ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے ضلع پونچھ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جاوید رانا نے ضلع پونچھ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS