Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گالف کلب گلمرگ کا کیا دورہ

by Indian Times
28/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گالف کلب گلمرگ کا کیا دورہ
بارہمولہ۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گلمرگ کا تفصیلی دورہ کیا اور اُنہوں نے تیسرے ” کھیلو اِنڈیا نیشنل وِنٹر گیمز“ کے لئے کی گئی تیاریوں اور اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گالف کلب میں اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔” کھیلو ۔ اِنڈیا سپورٹس انیشیٹوکے تحت 10فروری 2023 سے 14 فروری 2023ءتک شروع ہو رہا ہے ۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل نہ صرف جموں وکشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے گابلکہ ملکی او رغیر ملکی سیاحوں کو اَپنی طرف متوجہ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔مشیر موصوف نے تقریب کے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع اِنتظامیہ اور منسلک نجی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ایونٹ کے کامیاب اور احسن انعقاد کے لئے تمام اِنتظامات کو قبل اَز وقت اَنجام دیں۔اُنہوں نے ایونٹ سے وابستہ مختلف شراکت داروں پر بھی زور دیا کہ وہ ایونٹ کے اَحسن اِنعقاد کے لئے قریبی رابطہ کاری اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے اور اِس لئے ہمیں اِس موقعہ کو اَپنے جموںوکشمیر یوٹی کے سیاحتی اِمکانات کو فروغ دینے کے لئے اِستعمال کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تقریب سے متعلق دیگر پہلوﺅں کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو تاکید کی کہ تمام ضروری اِنتظامات جیسے رہائش، قیام و طعام اور دیگر سہولیات کو پہلے سے ہی مکمل کیا جائے۔دورانِ میٹنگ شرکا¿ کے لئے رہائش ، ٹریفک ، مینجمنٹ ، اِضافی پارکنگ سلاٹوں کی نشاندہی ، برف صاف کرنے ، سیکورٹی ، ٹرانسپورٹ سہولیات ، میڈیا کوریج ، ڈھلوانوں کی دیکھ ریکھ ، بجلی ، پانی ، صحت سہولیات اور دیگر متعلقہ اَمور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گلمرگ میں ضروری کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں معلومات کی ترسیل کے لئے ہیلپ لائن نمبر شیئر کئے جائیں گے ۔ اِس دوران گلمرگ کے راستے پر ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جو اینٹی سکڈ چین سے گاڑیوںکے اِستعمال کے اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے کے لئے قومی اور مقامی کھلاڑیوں نے اَپنی رجسٹریشن کی ہے۔تقریب میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ تقریب کو فیسٹول کی شکل دی جاسکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق وزیر اور معروف پینٹر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

 جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

 جموں و کشمیر صرف ایک جغرافیائی وجود نہیں /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS