Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے بہراہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ایکوپارک کے قیام کا اعلان کیا

by Indian Times
28/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مینڈھر…انفو….وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی اَمور محکمہ جات جاوید احمد رانا نے عوامی رَسائی پروگرام کے دوران مینڈھر کے بہراہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے علاقے میں ایک نئے ایکو پارک کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کی تخمینہ لاگت 45 لاکھ روپے ہے۔ اِس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا اور مقامی عوام کے لئے تفریحی مقام فراہم کرنا ہے۔وزیر موصوف نے مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ( پی ڈبلیو ڈِی) کے تحت منظور شدہ کئی اہم سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے منصوبے اِس وقت زیر عمل ہیں۔ان میں بہراہ۔قصاب روڈ کی میکڈیمائزیشن، قصاب۔ٹوٹا روڈ پر گڑھوں کی مرمت، پُلوں تک اَپ سٹریم اور ڈاو¿ن سٹریم اپروچ ورک کی تعمیر اور جبہ ۔بہرا ہ بائی پاس روڈ کی ترقی شامل ہیں جو علاقے میں رابطے اور ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔وزیر جاوید رانا ن ےٹرائبل سب پلان کے تحت اَقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایکلاویہ ماڈل رہائشی سکول (اِی ایم آر ایس ) بہرا ہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ان کاموں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سہولیات کو بہتر بنانے اور تعلیمی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں تاکہ قبائلی اور دُور دراز علاقوں کے طلبا کے لئے بہتر تعلیمی مواقع یقینی بنائے جا سکیں۔وزیر موصوف نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اعلان کیا کہ محلہ چورا، محلہ چودھریاں اور محلہ نمبرداران کے لئے تین ٹرانسفارمروں کی منظوری دی گئی ہے جو بجلی کی فراہمی کو مستحکم کرنے اور مقامی آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔اِستفساری سیشن کے دوران مقامی رہائشیوں نے بہرا ہ کے نزدیک کھیل میدان قائم کرنے، پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے، ہینڈ پمپوں کونصب کرنے اور دیگر ضروری شہری سہولیات فراہم کرنے کی متعدد درخواستیں پیش کیں۔وزیر جاوید رانا نے ان خدشات کا جواب دیتے ہوئے عوام کو یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا اور حل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سپیکر جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بجٹ سیشن سے قبل میڈیا نمائندگان سے بات چیت کی

Next Post

آج عالمی نظام میں بڑے ہنگامے ہیںوزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا ویژن سرکاری پالیسی سے آگے بڑھ کر حقیقی عوامی خواہش بن گیا / وزیر اعظم مودی

آج عالمی نظام میں بڑے ہنگامے ہیںوزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS