Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

by Indian Times
28/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا
راجکوٹ، 27 جولائی /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور 2033 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کو وقف کیا مسٹر مودی نے 1405 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور اسے عوام کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے ایئرپورٹ کے رن وے اور ٹرمینل سمیت دیگر کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے بعد ریس کورس سے انہوں نے 394 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ایس اے یو این آئی (ساو¿نی) اسکیم کے لنک تھری کے پیکیج آٹھ اور نو کو مکمل کیا اور راجکوٹ میں 129.53 کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ کے کے وی چوک پر بنائے گئے سوراشٹرا کے پہلے ملٹی لیول فلائی اوور برج کا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ای-افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ نیاری ڈیم سے رائادھر فلٹر پلانٹ تک 41.71 کروڑ روپے کی لاگت سے 1219 ڈائی میٹر والی بچھائی گئی پانی کی پائپ لائن، وارڈ 1 کے ریادھر میں 29.73 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، وارڈ۔ 18 میں واقع کوٹھاریا میں 15 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور وارڈ۔6 میں گووند باغ کے نزدیک 8.39 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی لایبریری کا بھی ریموٹ کے ذریعہ افتتاح کرکے اسے عوام کے لیے وقف کیا۔یہاں ریسکورس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج راجکوٹ کے ساتھ ساتھ پورے سوراشٹرا اور گجرات کے لئے بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ان کنبوں سے اظہار تعزیت کرنا چاہتا ہوں جو قدرتی آفات کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ چند روز قبل سمندری طوفان آیا اور بعد میں اس نے بھی کافی تباہی مچائی۔ بحران کے وقت ایک بار پھر عوام اور حکومت نے مل کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔ بھوپیندر حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ تمام متاثرہ کنبوں کی زندگی جلد از جلد معمول پر آجائے۔ مرکزی حکومت بھی ریاستی حکومت کو درکار تمام تعاون فراہم کر رہی ہے۔یو این ائی

ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ میں کونسلر سمیت 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

Next Post

تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS