Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح / منوج سنہا

by Indian Times
28/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح / منوج سنہا
”انتظامیہ اب چند خاندانوں کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے 1 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کیلئے کام کرتی ہے“
سرینگر27اکتوبر سی این آئی جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی، بدعنوانی اور خاندانی سیاست کے دن ختم ہو گئے ہیںکا دعویٰ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح ہے۔ترقی کے نئے رجحانات مرتب کیے گئے ہیں اور عام لوگ جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں شراکت دار بن گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق ایک کتاب کے اجرائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ”دفعہ 370 اور خاندانی سیاست نے جان بوجھ کر لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ”اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح ہے۔ جموں و کشمیر نے ترقی کے نئے رجحانات مرتب کیے ہیںاور عام لوگ جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں شراکت دار بن گئے ہیں“۔ لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر دنیا کے سامنے ایک نئی مثال پیش کر رہا ہے۔آج،جموں کشمیر کے شہری قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بھرپور میراث پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر دفعہ370 کی منسوخی کے بعد ترقی اور خوشحالی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ، صنعت، زراعت، اسٹارٹ اپ، سیاحت، کنیکٹیویٹی، کھیل، دستکاری، ای گورننس، زندگی میں آسانی، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنایا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں جموں کشمیر کے ایک اعلیٰ کارکردگی کے طور پر ابھر رہا ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پلوامہ تمام غلط وجوہات کی بناءپر خبروں میں ہوا کرتا تھا، لیکن آج پلوامہ ضلعی کارکردگی انڈیکس میں سرفہرست خطہ بن چکا ہے اور آہستہ آہستہ وادی کشمیر کے نئے کاروباری مرکز کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔ ملک اور بیرون ملک کی بڑی کمپنیاں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ سماجی مساوات، شفاف اور جوابدہ حکمرانی کے نظام، بہتر ورک کلچر نے دہائیوں کے ترقیاتی فرق کو کم کیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منو سنہا نے کہا کہ”نیا جموں و کشمیر خوشحالی، نوجوانوں کی ترقی اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کا مترادف بن گیا ہے۔“انتظامیہ اب چند خاندانوں کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے 1 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کیلئے کام کرتی ہے۔ ہم قانون کی حکمرانی میں لوگوں کے اعتماد کو یقینی بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام میں فوج کی76 ویں انفنٹری ڈے ’شوریہ دیوس‘ تقریب

Next Post

قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد ڈگری کو تعلیم اور معاش کے مواقع سے الگ کرنا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
ہندوستان کی جمہوریت دنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں بہتر

قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد ڈگری کو تعلیم اور معاش کے مواقع سے الگ کرنا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS