Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بڈگام میں فوج کی76 ویں انفنٹری ڈے ’شوریہ دیوس‘ تقریب

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی اورلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی شرکت

by Indian Times
28/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام میں فوج کی76 ویں انفنٹری ڈے ’شوریہ دیوس‘ تقریب
وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی اورلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی شرکت

بڈگام۷۲، اکتوبرجے کے این ایس فوج کے76 ویں انفنٹری ڈے کے موقع پر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو بڈگام میں ہندوستانی فوج کی طرف سے منعقد ’شوریہ دیوس‘ پروگرام میں شرکت کی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ سنگھ نے اس موقع پر ہندوستانی فوج کی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق انفنٹری ڈے کو آزاد ہندوستان کے پہلے فوجی واقعہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب ہندوستانی فوج نے27 اکتوبر 1947 کو وادی کشمیر میںپہلا حملہ پسپا کیا تھا۔یہ فتح سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین کے اہلکاروں نے حاصل کی۔76ویں انفنٹری ڈے کے موقع پر وزیر دفاع نے بہادر پیدل فوج کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا”76ویں انفنٹری ڈے پر، ہمارے بہادر پیادہ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور پرتپاک خواہشات۔ ہندوستانی پیدل فوج انتہائی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ وابستہ رہی ہے۔ قوم ان کی بہادری، قربانی اور خدمات کو سلام کرتی ہے“۔ ’شوریہ دیوس‘ تقریب میں شرکت کے بعد، وزیر دفاع مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ ہندوستانی فوج ہر سال 27 اکتوبر کو ’انفنٹری ڈے‘ کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ اس دن سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین سری نگر ایئربیس پر اتری اور پاک فوج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلئے عزم اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ 1947 میں قبائلی حملہ آوروں کی مدد سے کشمیر پر حملہ کیا تھا۔اس سال ہندوستانی فوج اور فضائیہ دونوں اس خاص دن کو”شوریہ دیوس“کے طور پر منانے جا رہے ہیں کیونکہ جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے کشمیر ایئر بیس کی گولڈن جوبلی جشن بھی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیرمیں لوگوں کےساتھ امتیازی سلوک ختم وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

Next Post

اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح / منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح / منوج سنہا

اب جموں کشمیر میں امن اور ترقی کی ایک نئی صبح / منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS