Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہندوستان کو دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے/ وزیر اعظم مودی

by Indian Times
29/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستان کو دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے/ وزیر اعظم مودی
بھیلواڑہ/28 جنوری /یو این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کے ہراسٹیج پر اپنی بات ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہے اور دوسرے ممالک پر اس کا انحصار بھی کم ہو رہا ہے لیکن ہمیں اپنے عزم کو ثابت کرتے ہوئے ہندوستان کے تئیں دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔مسٹرمودی آج بھیلواڑہ کے آسیند ضلع کے مالاسیری ڈونگری میں بھگوان دیونارائن کے 1111 ویں اوتار کے دن پر منعقد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بھگوان دیونارائن کے پیغامات اور تعلیمات کو آگے بڑھانے کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ گجر برادری کی نئی نسل کے نوجوانوں کو بھگوان دیو نارائن کے پیغامات اور تعلیمات کو طاقت کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔ اس سے گجر برادری بااختیار ہوگی اور ملک کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کا یہ دور ہندوستان اور راجستھان کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بڑی امیدوں کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے، ہندوستان نے جس طرح اپنی طاقت دکھائی ہے اس سے بہادروں کی سرزمین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ہر بڑے پلیٹ فارم پر ڈنکے کی چوٹ کہتا ہے اور دوسرے ممالک پر اپنا انحصار کم کر رہا ہے۔ جو بھی ملک کے خلاف ہو ہمیں اس سے دور رہنا ہے اور اپنے عزم کو ثابت کرتے ہوئے دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ”مجھے یقین ہے کہ بھگوان دیو نارائن کے آشیرواد سے ہم سب یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔ سب مل کر محنت کریں گے اور کامیابی سب کی کوششوں سے ملے گی۔ثقافت کی خدمت میں گجر برادری کی بہنوں اور بیٹیوں کے عظیم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لاتعداد جنگجوو¿ں کو وہ عزت نہیں مل سکی جو انہیں ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نیا ہندوستان پچھلی دہائیوں کی ان غلطیوں کو بھی سدھار رہا ہے اور جن لوگوں نے ہندوستان کی ترقی اور ہندوستان کی ثقافت کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا ہے انہیں سامنے لایا جارہا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

تمل ناڈو اور جموں کشمیر کے مابین لازوال رشتہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

اتل ڈولو نے مختلف انفرا سٹرکچر فنڈز کے تحت پروجیکٹوں ، ترقی کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے مختلف انفرا سٹرکچر فنڈز کے تحت پروجیکٹوں ، ترقی کا لیا جائیزہ

اتل ڈولو نے مختلف انفرا سٹرکچر فنڈز کے تحت پروجیکٹوں ، ترقی کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS