Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

امیت شرما نے دہلی ۔ کٹڑہ ایکسپریس وی ، رنگ روڈ سائٹس کا کیا دورہ

by Indian Times
29/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

امیت شرما نے دہلی ۔ کٹڑہ ایکسپریس وی ، رنگ روڈ سائٹس کا کیا دورہ
کٹھوعہ.سانبہ…..انفو…….سیکرٹری کانکنی امیت شرما نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کٹھوعہ اور سانبہ بیلٹ کے کان کنی نکالنے والے علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا جہاں قومی شاہراہ کے بڑے پروجیکٹوں جیسے دہلی ۔ کٹڑہ ایکسپریس وے اور سیمی رنگ روڈ کے کام چل رہے ہیں ۔ ان کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ اور ڈسٹرکٹ منرل آفیسرز بھی تھے جہاں سے ان سب نے قومی اہمیت کے ان جاری باوقار منصوبوں سے متعلق کان کنی کے مواد کی کرشنگ اور سپلائی کیلئے متعدد مقامات کا سفر کیا۔سیکرٹری کانکنی نے فیلڈ وزٹ کے دوران ان پروجیکٹوں کے لئے جاری کانکنی کے کاموں کا جائیزہ لیا جس کی پیش رفت کی براہ راست اعلیٰ انتظامیہ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی قیادت میں نگرانی کر رہے ہیں ۔ سیکرٹری مائیننگ کی طرف سے تمام محکمانہ افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ان اہم کاموں میں خام مال کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ نیشنل ہائی وے کے ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ دورے کے دوران سیکرٹری مائیننگ نے محکمانہ افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کریں تا کہ ان کے مسائل کو جہاں بھی ممکن ہو موقع پر ہی حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مائیننگ ای ۔ مارکیٹ پلیس پلیٹ فارم کو مقبول بنانے کیلئے یو ٹی کے تمام 20 اضلاع میں وسیع پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جانی چاہئیے ۔ اس تک رسائی geologymining.jk.gov.in پر ای چالان کے ساتھ کی جا سکتی ہے جس کی بنیاد آن لائن ادائیگی اور خام مال کی خریداری کیلئے سپلائر کے انتخاب کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا ہے جو کہ مشہور ایمیزون اور فلپ کارٹ ای ۔ بازاروں کی طرز پر بنایا گیا ہے ۔ دورے کے اختتام سے قبل امیت شرما نے ان باوقار قومی اہمیت کے منصوبوں جیسے رنگ روڈ ، کٹڑہ ۔ دہلی ایکسپریس وے اور دیگر کیلئے عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کو یقین دلایا کہ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کان کنی کا مطلوبہ مواد بلا تعطل فراہم کیا جائے لیکن ساتھ ہی ساتھ عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو یہ بھی یقینی بنانا ہو گا کہ وہ کان کنی سے متعلق مواد صرف قانونی ذرایع سے لیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پیٹرولیم سے ماخوذ اسپرے تیل کی فراہمی ، دستیابی کو یقینی بنائیں / اتل ڈولو

Next Post

ملک وقوم کی ترقی میں نوجوانوںکاکلیدی رول /امت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ / امیت شاہ

ملک وقوم کی ترقی میں نوجوانوںکاکلیدی رول /امت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS