Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مشیر بھٹناگر نے ایس ڈی ڈی میں مختلف اسکیموں کی فزیکل ، مالیاتی پیش رفت کا جائیزہ لیا

by Indian Times
29/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) کی مختلف جاری اسکیموں کے فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، مشن ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ مشن ، ڈائریکٹر فائنانس ایس ڈی ڈی ، پولی ٹیکنک کالجوں اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹس ، ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے پی ایم وشو کرما یوجنا ، پی ایم کے وی وائی ، سنکلپ ، ایس ٹی آر آئی وی ای اور دیگر اسکیموں کا تفصیلی جائیزہ لیا اور اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ کے کیپیکس 2023-24 کا اندازہ بھی لیا ۔ میٹنگ کے دوران مشیر بھٹناگر نے ہر اسکیم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے مختص وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تا کہ مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔ مشیر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے میں ہنر مندی کے اداروں کا بنیادی کردار ہے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تکنیکی اداروں میں دستیاب کورسز اور ٹریڈز کے حوالے سے نوجوانوں میں بیداری پیدا کریں تا کہ وہ موجودہ بڑھتی ہوئی تکنیکی دنیا میں روز گار کے مواقع حاصل کر سکیں ۔ پولی ٹیکنک کالجوں اور آئی ٹی آئی کی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ ہائیر سکینڈری سکولوں اور کالجوں میں بیداری پروگرام اور دیگر اقدامات کا اہتمام کریں تا کہ داخلوں میں اضافہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے ان سے طلباءکو ابھرتی ہوئی تجارتوں اور تکنیکی اداروں کی طرف سے پیش کئے جانے والے کورسز سے بھی واقف کرانے کو کہا تا کہ وہ اس کی طرف راغب ہوں ۔ محکمہ کے دیگر امور کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے افسران سے کہا کہ وہ فیکلٹی کی خدمات کو موثر طریقے سے استعمال کریں ۔ انہوں نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے محکموں کے ساتھ ہم آہنگی تلاش کرے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے اساتذہ کی خدمات ایس ڈی ڈی کے تکنیکی اداروں میں استعمال کی جائیں ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سے بھی کہا کہ وہ فیکلٹی کو جوابدہ بنائیں اور انہیں مضامین کے مطابق نتائج کا ذمہ دار بنائیں ۔ مشیر نے پورے جموں و کشمیر میں ہنر مندی کی ترقی کے اقدامات کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے وسائل کو بہتر بنانے اور شراکت داری سے فائدہ اٹھانے کیلئے محکمے کی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی نے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ محکمے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے سولرائزیشن مشن کا جائیزہ لیا

Next Post

جموں کشمیر کے عوام کو منتخب عوامی حکومت بنانے کا حق /ایل جی سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پڑوسی ملک کے اشارے پر احتجاجی اور ہڑتالی کلینڈر جاری کرنے کے دن بیت گئے /لیفٹیننٹ گورنر

جموں کشمیر کے عوام کو منتخب عوامی حکومت بنانے کا حق /ایل جی سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS