Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

محکمہ سیاحت کا ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ماڈل جی۔20 یوتھ سمٹ کا اِنعقاد

by Indian Times
29/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

محکمہ سیاحت کا ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ماڈل جی۔20 یوتھ سمٹ کا اِنعقاد
سری نگر/انفو/سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے کہا کہ جی۔20سمٹ کے زیر اہتمام ہونے والا آئندہ تیسرا ٹوراِزم ورکنگ گروپ ( ٹی ڈبلیو جی) اجلاس پورے جموںوکشمیر کے لئے ایک اہم موقعہ ہے کیوں کہ اِس قسم کی اہم عالمی تقریب یہاں پہلی بار منعقد کی جائے گی۔ سیکرٹری سیاحت نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں ماڈل جی۔20 سمٹ ( یوتھ انسیپشن میٹ ) کے دوران کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔اِس سمٹ کا اِنعقاد ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے کیا تھا اور اِس برس مئی کے آخری ہفتے میں ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والے اَصل تیسرے ٹورازِم ورکنگ گروپ میٹ کی نقل کے طور پر منعقد کیا کیا تھا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دُنیا بھر میں اَپنی شاندار خوبصورتی اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے اور آئندہ ٹی ڈبلیو جی میٹنگ اس کی دِلکشی اور شان میں اِضافہ کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی شعبہ ہمارے یوٹی کے جی ایس ڈی پی کا ایک اہم حصہ ہے اور زیادہ تر لوگ اِس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ وابستہ ہیں۔سیکرٹری موصوف نے تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے مندوبین کی نقل تیار کرنے والے یونیورسٹی کے طلباءکی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمٹ میں شرکت کرنے والے طلباءکے لئے ایک قابل ذِکر موقعہ ہے کیوں کہ وہ اس بات کا مزہ لیتے ہیں کہ عالمی تقریبات کیسی ہوتی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا زندگی بھر کا تجربہ ہوگا کیوں کہ اُنہیں اس بات کا علم ہوگا کہ کسی ملک کی نمائندگی کرنے کا کیا مطلب ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ماڈل جی۔20 سمٹ حصہ لینے والے طلباءکی پیشہ ورانہ اور ذاتی فکری نشوو نما کا بھی ایک بڑا موقعہ ہے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے خطاب کے دوران دیر پا سیاحت کی اہمیت اور اِقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر بھی بات کی۔اُنہوں نے ماحولیاتی تحفظ ،مقامی ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے ساتھ سیاحت کو متوازن کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے طلباءپر بھی زور دیا کہ وہ اَپنی کمیونٹیوں میں سیاحت کو فروغ دینے میں فعال کردار اَدا کریں اور دیرپا سیاحتی طریقوں کے سفیر بنیں۔ناظم سیاحت کشمیر فضل الحسیب نے اَپنے خطاب میں ماڈل جی۔20 سمٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ اَصل جی۔20 سمٹ کی یہ نقل نوجوان طلباءکے لئے عوامی بولنے کی ذہانت کو نکھارنے کا ایک موقعہ ہے۔اِس موقعہ پر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، آئی یوایس ٹی، کشمیر یونیورسٹی اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا اور جی۔20 اجلاس کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ ماڈل جی۔20 سمٹ کا اِنعقاد ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر نے کیا جس میں سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر ، آئی یو ایس ٹی ، کشمیر یونیورسٹی ، اِنسٹی چیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اور دیگر نے شرکت کی اور شریک ممالک کے مندوبین کے طور پر نقل کیا گیا۔ اِس تقریب میں جی۔20 سربراہی اجلاس کا سمٹ شامل تھا جس میں طلباءنے مختلف ممالک کی نمائندگی کی اور بین الاقوامی تجارت اور ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ماڈل جی۔20 سمٹ کا مقصد طلباءکو بین الاقوامی سفارت کاری میں مشغول ہونے اور عالمی مسائل کی بہتر تفہیم حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرنا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر بھٹناگر کا جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے کولڈ سٹور پروجیکٹ کا دورہ

Next Post

ڈی سی کولگام نے ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکول ٹنگمرگ کے کام کاج کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کولگام نے ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکول ٹنگمرگ کے کام کاج کا لیاجائزہ

ڈی سی کولگام نے ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکول ٹنگمرگ کے کام کاج کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS