Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شاہد اِقبال نے مربوط دیہی ترقی زو ر دیا

by Indian Times
29/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

رِیاسی……انفو/28مئی /سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، سوچھ بھارت مشن۔گرامین اور دیگر دیہی ترقی محکمہ اقدامات سمیت مختلف اہم سکیموں کی صورتحال اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔جائزہ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے دیہی علاقوں کی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اِن سکیموں کی مو¿ثر اور بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے منریگا اور اِنٹگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی) کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ وہ واٹرشیڈ مینجمنٹ کے جامع مقاصدسے اضافی پروجیکٹوں کو بہتر بنانے اور ان کی ترتیب دیں۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے سوچھ بھارت مشن گرامین کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، پنچایتوں میں گھر گھر کوڑا کرکٹ جمع کرنے، کمیونٹی کمپوسٹ گڑھے اور اِنفرادی سوکیج پٹس پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے بلاک ڈیولپمنٹ اَفسران کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ ایک فعال نقطہ نظر اَپنائیں اور دیہی کمیونٹیوں کو درپیش متنوع چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مو¿ثر حل تلاش کرنے کے لئے عزم کا مظاہرہ کریں۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ان کی لاگت کی تاثیر، دیرپایت اور تیزی سے تعیناتی کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پری فیب ٹیکنالوجیز کو اَپنانے سے ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری میں تیز کیا جاسکتا ہے جس سے دیہی آبادی کو ٹھوس فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے غیر فعال سرکاری عمارتوں کو خوبصورت آنگن واڑی مراکز میں تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔مزید برآں، اُنہوں نے آمدنی پیدا کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیہی علاقوں میں سماجی و اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں ایکو ٹورازم کے اِمکانات کو اُجاگر کیا۔ڈاکٹر شاہداِقبال نے اَفسروں کو دیہی سکولوں میں الیکسا ڈیوائسز تقسیم کرنے کی ہدایت دی جس نے دیہی کمیونٹیوں میں تعلیمی ترقی کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھانے کے دیہی ترقی محکمہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ان آلات کو متعارف کرتے ہوئے محکمہ کا مقصد سیکھنے کے تجربات کو بڑھانا، ڈیجیٹل تقسیم کے تفاوت کو ختم کرنااور دیہی علاقوں میں طلبا¿ میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ہے۔دورانِ میٹنگ ایک تفصیلی پرزنٹیشن میں ہر سکیم کے لئے پیش رفت، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے ایکشن پلان پر روشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر شاہداقبال نے دیہی کمیونٹیوں کو درپیش متنوع چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید حل اور تکنیکی ترقی کو مربوط کرنے کے لیے دیہی ترقی محکمہ کے مجموعی دیہی ترقی کے عزم پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ان سکیموں کے لئے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے اور ان کی عمل آوری میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی، ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال، سی ای او آئی ڈبلیو ایم پی رجنیش کمار، چیف آپریٹنگ آفیسر ہمایت رجنیش گپتا، ایڈیشنل سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ وسیم راجا، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اور دیگر متعلقین موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے اَفسران کو میلہ کھیر بھوانی اور عرس شاہمدان ؒ کیلئے جامع اِنتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

Next Post

دفعہ 370 نہ تو کشمیر کے عوام کا اور نہ ہی ملک کا بلکہ صرف ’چار پانچ خاندانوں‘ کا ایجنڈا تھاوزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ملک کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے لوگ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے بڑی تعداد میں باہر آئیں/وزیر اعظم مودی

دفعہ 370 نہ تو کشمیر کے عوام کا اور نہ ہی ملک کا بلکہ صرف ’چار پانچ خاندانوں‘ کا ایجنڈا تھاوزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS