Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر جی این اِیتو نے بارہمولہ کا تفصیلی دورہ کیا اورمحکمہ سیاحت کے اثاثوں اور سہولیات کا جائزہ لیا

by Indian Times
29/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ//انفو//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے آج بارہمولہ ضلع کا تفصیلی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضلع میں محکمہ سیاحت کے اثاثوں اور سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ناظم سیاحت کشمیر نے لڈورہ کا دورہ کیا اور وہاں بنائے گئے اثاثوں اور مستقبل میں ان اثاثوں کی فعالیت کا موقعہ پر جائزہ لیا۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں اور علاقے کے مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اُنہوں نے اُن کے ساتھ سیاحتی اثاثوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ۔

ناظم سیاحت نے بونیار کا بھی دورہ کیا اور محکمہ کے ایک ریسٹورنٹ کو چلانے کے لئے ایک تقریب میں شرکت کی۔ڈاکٹر جی این اِیتو نے مقامی اور اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور محکمہ اِس صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہا ہے ۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ گلمرگ کے علاوہ ضلع میں متعدد دیگربشمول ایکو پارک ، ڈرنگ، شرانزفال ، نمبر لان فال اور گواس گھاس کا میدان ،بوسیان ، وِج میں پھیلے ہوئے ٹریکس پُر کشش مقامات ہیں۔

اُنہوں نے ریستوراںکے منیجران پر زور دیا کہ وہ بارہمولہ ضلع اورمحکمہ سیاحت کے کھانے پینے کی ایک اہم مقام بنائیں۔بعد میں ناظم سیاحت کشمیر نے اَفسران کی ٹیم کے ہمراہ ایکو پارک بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے پارک اور محکمانہ اثاثوں کا تفصیلی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے پارک کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ مہم جو سرگرمیاں ، خیمہ بستی وغیرہ جلد اَز جلد شروع کریں اور اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جلد ہی پارک میں اَیڈونچر فیسٹول منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔

اُنہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پارک کی ماحولیات کو برقرار رکھیں اور پارک میں اَپنے قیام کے دوران کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے اِنتظام میں محکمہ کی مدد کریں۔ناظم سیاحت کشمیر جی این اِیتو نے پارک میں فوری طور پر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی جگہ قائم کرنے اور متعلقہ اِداروں کی جانب سے کچرے کو باقاعدگی سے اُٹھانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے سیاحو ں کی توجہ کے لئے فوارے کی فوری بحالی اور دیگر کاموں کی بھی ہدایت دی ۔

ناظم سیاحت کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمیر ، نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن،محکمہ سیاحت کے اَفسران ، اِنجینئران اور ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔اِس سے پہلے دِن میں ڈاکٹر جی این اِیتو نے پلہالن کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہوں نے محکمہ زراعت کی سبزیوں کو خشک کرنے کی اِختراع کا ایک مظاہرہ دیکھا۔مظاہرے کا اِنعقاد ایک مقامی این جی او نے کیا اور اِس موقعہ پر ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں

Next Post

ڈائریکٹر انفارمیشن نے ڈویژن آفس جموں کے کام کاج کاجائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈائریکٹر انفارمیشن نے ڈویژن آفس جموں کے کام کاج کاجائزہ لیا

ڈائریکٹر انفارمیشن نے ڈویژن آفس جموں کے کام کاج کاجائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS