Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کو قدرتی آفات سماویہ قرار دیاجائے:الطاف بخاری

فوری بچاو آپریشن شروع کرنے، املاک، زرعی اراضی کو پہنچے نقصان کا معاوضہ دینے اور تباہ پُلوں کی تعمیر پرزور دیا

by Indian Times
29/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں// اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ضلع کشتواڑ کے وارڈن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ہوئی تباہی کو قدرتی آفات سماویہ قرار دیاجائے اور فوری طور بچاو اور راحت رسانی کے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ وارڈ ن کے گاوں آفتی میں بادل پھٹنے سے عوامی ونجی املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پل بھی تباہ ہوگیا۔

موسلادھار بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے جس کو فوری طور بحال کیاجانا چاہئے تاکہ زمینی صورتحال متعلق جانکاری مل سکے۔ لوگ اِس وقت سخت مشکل میں ہیں، انتظامیہ کو چاہئے کہ اُنہیں فوری معاوضہ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور پر متاثرہ افراد تک ضروری امداد پہنچائی جائے ، جتنا جلدی ہوسکے بچاو وامدادی ٹیمیں روانہ کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ”گاوں آفتی میں متاثرین تک راشن ،ادویات اور ٹینٹ وغیرہ پہنچانے کے لئے انتظامیہ چاپر سروس کا استعمال کرے۔ درماندہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجائے اور اُنہیں ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔

اپنی پارٹی صدر نے مزید کہاکہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے بالائی علاقوں میں تعمیراتی ڈھانچوں اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ دور افتادہ بالائی علاقوں میں لوگوں کی امداد اورنقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقہ میں فوری قیو آر ٹی ٹیموں کو ضروری سامان سے لیس کر کے بھیجاجائے اور موسلادھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں وارڈون، دچھن، پاڈر، مڑواہ اور وادی چناب کے دیگر دور دراز علاقوں میں بھی فوری اقدامات اُٹھائے جائیں کیونکہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے وادی چناب کئی اہم اندرونی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں جن کو جلد سے جلد بحال کیاجانا چاہئے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی ، نالوں سے دور رہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی لیڈروں اور ورکروں سے کہا ہے کہ وہ سیلا ب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ہرممکن مدد کریں اور بچاو کارروائیوں کے دوران انتظامیہ کا بھی بھر پور تعاون کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سمارٹ سٹی پروجیکٹ نے جموں میونسپل کارپوریشن کو بے نقاب کر دیا:منجیت سنگھ

Next Post

پلوامہ میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پلوامہ میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

پلوامہ میں معذور کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS