جموں// اپنی پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کہا ہے کہ جموں شہر میں موسلادھار بارشوں سے رہائشی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہونے سے املاک کا بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ مین چوک زیر آب ہوگئے۔ بارش نے جموں میونسپل کارپوریشن کوبے نقاب ہوگیا۔پارٹی ضلع سیکریٹری اشرف چودھری کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پروگرام میں بولتے ہوئے منجیت
سنگھ نے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن شہر ِ جموں کو لوگوںکی خواہشات کے مطابق ترقی دینے میں ناکام رہا ہے۔ کارپوریشن شہر جموں کے مکینوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، نکاسی ِ آب کا معقول انتظام کرنے میں بُری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔تیز بارش کے دوران نکاسی آب نظام شہر ِ بھر میں مکمل طور درہم برہم ہوکر رہ گیا اور بیشتر نالیاں بلاک ہوگئیں جس وجہ سے کوڑا کرکٹ اور فضلہ سڑکوں، راستوں، چوراہوں اور لوگوں کے رہائشی علاقوں میں پھیل گیا جس سے ہرطرف بدبو ہی بدبو پھیل گئی۔ کئی رہائشی علاقوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی۔
شہر جموں کے کئی علاقے زیر آب آگئے اور نشیبی علاقے اور سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئے۔انہوں نے بھاجپا قیادت والی جموں میونسپل کارپوریشن سے سوال کیا ہے کہ سمارٹ سٹی پروپگنڈہ اور ترقی کے نعرو ¿ں کی یہی صداقت ہے۔ کارپوریشن نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت صرف سائن بورڈ نصب کئے، دیواروں پر رنگدار کیا، چند جگہوں پر فوارے لگائے ، اس کے علاوہ دہائیوں پرانے ناقص نکاسی نظام، پانی جمع ہوجانے، رہائشی کالونیوں میں نالوں کے دونوں اطراف تحفظاتی باندھ وغیرہ تعمیر کرنے پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔
کارپوریشن لوگوں کے سامنے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے صرف اخباری بیانات اور اشتہارات کا ہی سہارا لے رہی ہے جبکہ زمینی سطح پر شہر ِ جموں کی صورتحال جوں کی توں ہے۔اس سے قبل منجیت سنگھ نے اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے متعلقہ علاقوں میں پارٹی کیڈر کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کو کہا۔موصولہ پریس بیان کے مطابق اپنی پارٹی میں ببلی دیوی، گوتم سنگھ، عارف ملک، بلوندر سنگھ، سمی دیوی، رانی دیوی، لکشمی کماری، رجنی کماری وغیرہ نے شمولیت اختیار کی۔
اس پروگرام میں صوبائی نائب صدر وسابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، معاون جنرل سیکریٹری ارون چبر، صوبائی سیکریٹری وضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر روہت گپتا، صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، ریاستی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، صوبائی صدر لیگل سیل وکرم راٹھور، ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ ویشال زوتشی، خواتین ونگ سنیئرلیڈر پونیت کور، ارشاد معصوم اور وکاس تھاپا بھی موجود تھے۔






