جموںانفو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِنڈین انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں میں نئے بی ٹیک، ایم ٹیک، پی ایچ ڈِی اور ایم ایس سی کے نئے طلبا¿ کے اِستقبال کے لئے اِفتتاحی تقریب ’نوارمبھ‘ سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں تمام نئے طلبا¿ کو مُبارک باد دی اور ان کے تعلیمی سفر کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اِنڈین اِنسٹی چیوٹس آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی ایس) کی قوم کی تعمیر میں مثالی خدمات اور گزشتہ دہائیوں میں سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر ستائش کی جس کے مثبت اثرات دُنیا بھر میں محسوس کئے گئے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”سائنس اور ٹیکنالوجی وِکست بھارت کے اہم محرک ہوں گے اور ملک کو آئی آئی ٹی کے طلبا¿ سے بڑی توقعات ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروبار کرنے والوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آج کا ہندوستان آئی آئی ٹی کے فارغ التحصیل اَفرادکو بیرون ملک کے مقابلے میں بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی صلاحیت اور محنت سے ہندوستان مستقبل میں اِختراعات کامرکز بن جائے گا۔منوج سِنہا نے طلبا¿ پر زور دیا کہ وہ عالمی چیلنجوں کے لئے نئے حل تلاش کریں، غیر یقینی مستقبل کے لئے تیاری کریں اور تکنیکی ترقی میں سب سے آگے رہیں۔اُنہوں نے آئی آئی ٹی جموں کے فیکلٹی ممبران کو قومی اہمیت کے تحقیقی پروگراموں کو وسعت دینے اور اِنجینئرنگ تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کی ذِمہ داری بھی سونپی تاکہ صنعت اور قوم کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کیا جاسکے۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”آپریشن سندور نے یہ پیغام دیا کہ ہندوستان کا دفاعی نظام کسی سے کم نہیں۔ یہ آرمڈفورسز اور ہمارے اِنجینئروں کی بڑی کامیابی تھی۔ اس آپریشن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ روایتی جنگوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور ہمیں مستقبل کی جنگوں کے لئے تیار ہونا ہوگا۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دفاعی شعبے میں نئے معیارات قائم کرنے ہوں گے اور سائبر سیکورٹی، اے آئی پر مبنی جنگ اور جدید مواصلاتی نظام میں اِختراعات کو فروغ دینا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ آئی آئی ٹی کے گریجویٹوں کو ٹیک سٹارٹ اَپس، آرٹیفیشل اِنٹلی جنس ، آٹوموبائل اور خلائی شعبوں میں زیادہ حصہ لینا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ توانائی، ماحولیات اور آرٹیفیشل اِنٹلی جنس اہم شعبے ہیں جن کے لئے مستقبل قریب میں آئی آئی ٹی کے ذہین اِنجینئروں کی قیادت کی ضرورت ہوگی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے بی ٹیک اور ایم ٹیک طلباءکے لئے چار نئے پروگراموں کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے پروفیسر منوج سنگھ گور، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں اور تمام فیکلٹی ممبران کو اس تعلیمی سیشن سے شروع ہونے والے نئے کورسوں اور اِختراع اور سٹارٹ اپس کے تصور کو فروغ دینے کے لئے نصاب میں ضروری تبدیلیاں کرنے پر بھی مُبارک باد دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنجینئرنگ فزکس پروگرام کا بین الشعبہ جاتی طریقہ¿ کار نظریاتی علم اور عملی اِنجینئرنگ کے درمیان خلا کو پُر کرے گا جس سے نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں مدد ملے گی۔ یہ پروگرام مصنوعات کی تیاری اور دواسازی کے شعبے میں نئی اختراعات کو فروغ دے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ ایم ٹیک پروگرام جیسے کہ ٹنل اِنجینئرنگ اور سٹرکچرل اِنجینئرنگ، جموں کشمیر اور دیگر ہمالیائی خطوں کے چیلنجوں کے لئے جدید اور عالمی معیار کے حل فراہم کریں گے۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں پروفیسر منوج سنگھ گور نے اِدارے کے تعلیمی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔اِس موقعہ وائس چانسلر شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی پروفیسر پرگتی کمار، سینئر اَفسران، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور نئے طلبا¿ بھی موجود تھے۔






