جموں….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شہید اے ڈِی ڈِی سی راجوری ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی بیٹی ماریسا تھاپا اور اہلیہ میناکشی کندن تھاپا سے ملاقات کی جو راجوری میں پاکستان کی بلااِشتعال گولہ باری کے دوران شہید ہوئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید آفیسر کی بیٹی کو ایک ایشورنس لیٹر سونپا جس کے تحت تعلیم مکمل کرنے کے بعد اُسے اسسٹنٹ لا¿ آفیسر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔اُنہوںنے ڈاکٹر راج کمار تھاپا کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ اُنہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار بھی راج بھون میں موجود تھے ۔






