Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سری نگر میں ہر گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

by Indian Times
29/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر میں ہر گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر
سری نگر…. 28 اگست…. یو این آئی…صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ہر گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس نمبر سے لوگوں کا پتہ معلوم کرنے میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کو ڈیجیٹل ہفتے کے بطور منایا جائے گا۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سری نگر میں ہر ایک گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا یہ لوگوں کے لئے ہوتا ہے اس سے لوگوں کا پتہ معلوم کرنے میں آسانی ہوتی ہے کیونکہ بہت ساری گلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کے یکساں نام ہوتے ہیں جس سے کنفیوڑن ہوجاتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے انتظامیہ کو بھی آسانی ہوتی ہے۔مسٹر بدھوری نے کہا کہ اگلے ہفتے کو ڈیجیٹل ہفتے کے بطور منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس میں ای آفس میں فیلڈ سطح پر لایا جائے گا جو سکریٹریٹ سطح پر پہلے ہی چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے اننت ناگ یا کپوارہ سے کسی کو فائل لے کر یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے شفافیت یقینی بن جائے گی اور یہ ایک ماحولیات فرنڈلی طریقہ کار ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اس طریقے سے فائل کو کلک کرکے چیک کیا جاسکتا ہے کہ وہ کہاں اور کس کلرک کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی علاقوں میں پائلٹ بنیادوں پر یہ کام شروع کیا گیا ہے اور سب کے گھروں کے باہر ایک پلیٹ لگا دیا جائے گا۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ’جے اینڈ کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل ایکشن پورٹل‘ کا آغاز کیا

Next Post

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے کئے تقسیم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا جی – 20 وزرائے صحت کے اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے کئے تقسیم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS