Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کے وِی کے گریز نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ’ میگا بیداری پروگرام ‘ کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
29/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کے وِی کے گریز نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ’ میگا بیداری پروگرام ‘ کا اِنعقاد کیا
بانڈی پورہ….انفو…..’جموں و کشمیر میں زرعی ترقی کے لئے اِختراعی توسیعی نقطہ نظر‘ کے تحت بیداری اور مقبولیت پروگراموں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )تحت ایک تاریخی ذیلی پروجیکٹ، کے وِی کے بانڈی پورہ ۔II کے زیر اہتمام داور گریز میں ایک روزہ میگا بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ’ہنرمندی اوراَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سے زراعت میں آمدنی اور روزگار پیدا کرنا‘ تھا۔اس میگا ایونٹ میں زائد اَز 150 کسانوں بشمول فارم خواتین، نوجوانوںاور این آر ایل ایم کے تحت تشکیل دیئے گئے مختلف ایس ایچ جیز ممبران ، مختلف محکموں کے اَفسروں اور ملازمین نے حصہ لیا۔سربراہ کے وِی کے گریزڈاکٹر بلال احمد بٹ نے کہا کہ وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر این اے گنائی کی قیادت میں 29 مختلف پروجیکٹوں پر مشتمل ایچ اے ڈی پی پوری وادی کشمیر کی کسان کمیونٹی کے لئے ایک بڑا اعزاز ثابت ہوگا۔ ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر مسعود سلیم میراِس اِختراعی منصوبے کے چیئرمین ہیں اور یونیورسٹی کے مختلف کے و،ی کے اور ریسرچ سٹیشنوں کے لئے تقریباً21 ایسے پروگراموں کی منظوری دی گئی ہے ۔اِن پروگراموں کو اس خطے میں توسیعی مشینری اور خدمات کو مضبوط بنانے کے حتمی مقصد کے ساتھ منظور کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسان کمیونٹی کے لئے تیار کردہ پروگرام بروقت ان تک پہنچ سکیں۔ ایس ایم ایس ( اے جی ایکسٹینشن ) اور پروگرام کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر پروین کمارنے پروگرام پرتبالہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے اختراعی توسیعی نقطہ نظر کے تحت یہ دوسرا پروگرام ہے جس کا مقصدزراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں دستیاب مواقع کاشتکار کمیونٹی کو مختلف مہارتوں اور کاروبار کے بارے میں بیداری اور حساسیت پیدا کرنا ہے۔گریز کے تینوں بلاکوں کاشتکار کمیونٹی باگتور، داور اور تلیل نے کے وِی کے گریز کے مختلف ماہرین کے ماہرانہ لیکچروں میں حصہ لیا اور سنا۔ اُنہیں مختلف محفوظ کاشت کی ٹیکنالوجیوں اور مختلف پھلوں کی فصلوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو اس خطے کے لئے موزوں ہیں اور یہ کس طرح اس خطے کے نوجوانوں کے لئے آمدنی اور روزگار پیدا کرنے کا ایک ممکنہ ذریعہ بن سکتے ہیں۔سربراہ کے وِی کے گریز نے شرکا¿ کو کے وِی کے گریز کے علاقے کی کسان کمیونٹی کی بہتری کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اِس سے قبل تحصیل دار گریز روف اقبال جو اِس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ۔اُنہوں نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں زراعت کے شعبے کے مختلف ذیلی شعبوں جیسے نرسری افزائش ، پھلوں کی فصلوں ، ویلیو ایڈیشن اور فوڈ پروسسنگ میں مہارتوں اور کاروباری مواقع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی محترمہ تسلیمہ بیگم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کاشت کار کمیونٹی نے کے وِی کے اور اس کے سائنسدانوں کی ٹیم کے خطے کی کاشت کاری کمیونٹی کے لئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ایس کے آئی سی سی میں ریبیز سے متعلق یک روزہ تکنیکی کانفرنس سے خطاب

Next Post

وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ جلد ہی جموںکشمیر کا دورہ کریں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ جلد ہی جموںکشمیر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ جلد ہی جموںکشمیر کا دورہ کریں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS