Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

’ممبئی دہشت گردانہ حملے ناقابل فراموش ‘

یہ صرف ممبئی پر حملہ نہیں تھابلکہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا:وزیرخارجہ ایس جئے شنکر

by Indian Times
29/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

’ممبئی دہشت گردانہ حملے ناقابل فراموش ‘
یہ صرف ممبئی پر حملہ نہیں تھابلکہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا:وزیرخارجہ ایس جئے شنکر
سری نگر۸۲،اکتوبرجے کے این ایس وزیرخارجہ سبھرامنیم جئے شنکر نے ”ممبئی دہشت گردانہ حملے کوناقابل فراموش “قرار دیتے ہوئے جمعے کوکہاکہ یہ صرف ممبئی پر حملہ نہیں تھابلکہ یہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا۔انہوںنے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بین الااقوامی سطح پر یک زبان ہونے اوراشتراک عمل کوناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاکہ 14سال گزرجانے کے باوجود بھی دہشت گردانہ حملے کے کلیدی سازشی اور منصوبہ ساز بدستور محفوظ اورغیر سزا یافتہ ہیں۔خیال رہے 26نومبر2008کوبھارت کاتجارتی دارالخلافہ اورفلمی شہر ممبئی اُسوقت دہل اُٹھا تھا ،جب یہاںیکے بعددیگر ے ہوئے متعدددھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں 9حملہ آوروں سمیت175افراد ہلاک اور300سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا پہلا حصہ جمعے کوممبئی کے ہوٹل تاج محل پیلس میں منعقدا ہواجبکہ خوفناک دہشت گردانہ حملوں کی زدمیں آنے والے اہم مقامات میں سے ایک پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔تاج ہوٹل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(UNSC) کے 2روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرخارجہ جے شنکر نے کہاکہ بھارتی پولیس فورسز کے 18 ارکان، تاج ہوٹل کے عملے کے 12 ارکان اور سیکورٹی ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے،اور ہم یادگار جگہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کی بہادری اور ان کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔اپنی تقریر میں، وزیرخارجہ سبھرامنیم جئے شنکرنے نشاندہی کی کہ یہ صرف ممبئی پر حملہ نہیں تھا، یہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا۔انہوںنے کہاکہ مخصوص ممالک کی قوموں کو قتل کرنے سے پہلے شناخت کیا جاتا تھا۔ اس کے نتیجے میں، دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے اقوام متحدہ کے ہر رکن ریاست کے عزم کو عوامی سطح پر چیلنج کیا گیا۔اقوام متحدہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں مل کر یہ پیغام دینا چاہیے کہ عالمی برادری دہشت گردوں کا احتساب کرنے اور انصاف کی فراہمی سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔وزیرخارجہ سبھرامنیم جئے شنکر نے ”ممبئی دہشت گردانہ حملے کوناقابل فراموش “قرار دیتے ہوئے کہاکہ ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے کلیدی سازش کار اور منصوبہ ساز بدستور محفوظ اورغیر سزا یافتہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) افسوسناک طورپرکچھ معاملات میں”سیاسی وجوہات“ کی وجہ سے کچھ دہشت گردوں کو کالعدم قرار دینے سے قاصر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 26نومبر2008کے دہشت گردانہ حملوں کے اہم سازشی اور منصوبہ ساز بدستور محفوظ اور غیرسزا یافتہ ہیں۔جے شنکر نے کہا کہ یہ اجتماعی اعتبار اور اجتماعی مفاد کو مجروح کرتا ہے۔جے شنکر نے کہا کہ حیران کن دہشت گردانہ حملہ نہ صرف ممبئی پر بلکہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا۔انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کی نئی دہلی کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی سی ٹی سی کا اجلاس بالترتیب 28 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو ممبئی اور نئی دہلی میں ہو رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

75 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف

Next Post

فرضی خبروں کی جانچ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جانا چاہئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
فرضی خبروں کی جانچ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جانا چاہئے

فرضی خبروں کی جانچ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جانا چاہئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS