Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نئے بھرتی ہونےوالے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم

by Indian Times
29/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئے بھرتی ہونےوالے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم
سری نگر…. 28 اکتوبر….یو این آئی….وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے نوجوان مختلف وزارتوں/محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک بھر میں 37 مقامات کو میلے سے جوڑا گیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ کہ روزگار میلوں کا سفر ایک اہم سنگ میل تک پہنچ گیا ہے کیونکہ روزگار میلوں کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں ہوا تھا جس میں مرکز اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حکومت والی ریاستوں میں مختلف روزگار میلوں میں لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے فراہم کیے گئے تھے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آج بھی 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے تقرری پانے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والے روزگار میلے نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں حکومت کے عزم کی علامت ہیں جہاں مشن موڈ میں کام جاری ہے۔ “ہم نہ صرف روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک شفاف نظام کو بھی برقرار رکھ رہے ہیں”۔مسٹر نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بھرتی کے عمل میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو نوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف عمل کو ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ امتحان کے طریقہ کار کی تنظیم نو بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹاف سلیکشن سائیکل کے تحت بھرتی کے لیے لگنے والے وقت کو بھی کم کر کے نصف کر دیا گیا ہے۔ مسٹر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”ملازمت کے نوٹیفکیشن سے لے کر روزگار کے لیٹر کے درمیان کا مجموعی وقت نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ ایس ایس سی کے تحت ہونے والے کچھ امتحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ امتحانات اب ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 مختلف علاقائی زبانوں میں منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ان امیدواروں کے لیے زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنا آسان ہو جائے۔ترقی کی اس رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو ہر شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، مسٹر مودی نے ڈھورڈو گاو¿ں کا ذکر کیا جسے اقوام متحدہ کی طرف سے بہترین سیاحتی گاو¿ں کا اعزاز دیا گیا ہے اور ہویسلا مندر کمپلیکس اور شانتی نکیتن کے لیے عالمی ثقافتی وراثت کی پہچان ہے۔ ترقی اور سیاحت میں اضافہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کھیلوں میں بھی ترقی کی نئی راہیں پیدا ہو رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ “حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے روایتی شعبوں کو مضبوط کر رہی ہے جبکہ قابل تجدید توانائی، خلائی، آٹومیشن اور دفاعی برآمدات جیسے نئے شعبوں کو بھی فروغ دے رہی ہے”۔ انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی راہیں کھولنے پر بھی بات کی اور اس کی مدد سے فصلوں کی شناخت اور غذائی اجزائ کے اسپرے کی مثالیں دیں۔ سوامیتوا اسکیم کے تحت وزیر اعظم نے بتایا کہ ڈرون کا استعمال لینڈ میپنگ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی علاقے میں دوائیوں کی ترسیل کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔ اس طرح تخمینہ شدہ وقت کو 2 گھنٹے سے کم کر کے 20-30 منٹ سے بھی کم کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپس نے ڈرونز سے بھی بہت استفادہ کیا گیا ہے اور نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجیز بنانے میں مددملی ہے۔مسٹر مودی نے کھادی کے دوبارہ زندہ ہونے کا ذکر کیا جس نے 10 سال پہلے محض 30 ہزار کروڑ کی فروخت کے مقابلے 1.25 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی فروخت درج کی گئی ہے۔ اس سے کھادی اور گاو¿ں کی صنعت کے شعبے میں بہت سے روزگار پیدا ہوئے ہیں، اس سے خاص طور پر خواتین کو فائدہ پہنچا ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے کسی بھی مسابقتی فائدے کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ہنر مندی اور تعلیم کے ان اقدامات کا ذکر کیا ، جو نوجوانوں کو نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے آراستہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی، نئے میڈیکل کالج، IIT، IIM اور IIIT سامنے آئے ہیں اور کروڑوں نوجوانوں کو پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے تحت تربیت دی گئی ہے۔ وشوکرما متروں کے لیے پی ایم وشوکرما یوجنا شروع کی گئی ہے۔ چونکہ ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ آج کا کام ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ پی ایم وشوکرما یوجنا وشوکرما کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے جوڑ رہی ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا قوم سازی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے جو ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ ہموار کرے گا، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ تقرری حاصل کرنے والے ہی سرکاری اسکیموں کو آگے لے جائیں گے اور انہیں زمینی سطح پر نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ “آج ہمارے ملک کی تعمیر کے سفر میں آ پ سب اہم اتحادی بن رہے ہیں”، وزیر اعظم نے ریمارکس دیتے ہوئے ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔مسٹر نریندر مودی نے ان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں اور iGOT کرمایوگی پورٹل کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر قدم ملک کو تیزرفتار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے شرد پورنیما کے پرمسرت موقع کا ذکر کرتے ہوئے تقرری نامے دینے والوں پر زور دیا کہ وہ ووکل فار لوکل کے پیغام کو عام کریں جو ملک کے اندر روزگار پیدا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا/دلباغ سنگھ

Next Post

چیف سیکرٹری نے آنے والے ’ ویجی لینس بیداری ہفتہ‘ کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے آنے والے ’ ویجی لینس بیداری ہفتہ‘ کی تیاریوں کا لیا جائزہ

چیف سیکرٹری نے آنے والے ’ ویجی لینس بیداری ہفتہ‘ کی تیاریوں کا لیا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS