Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے تالاب تلو میں کولڈ سٹور کی تعمیراتی کام کا کیاآغاز

by Indian Times
29/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے تالاب تلو میں کولڈ سٹور کی تعمیراتی کام کا کیاآغاز

جموں/انفو/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے تالاب تلو میں 5,200 میٹرک ٹن صلاحیت والے کولڈ سٹورکی تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔کولڈ سٹور جموں وکشمیر ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپورین لمٹیڈ سے قائم کیا جارہا ہے ۔ زرعی شعبے میں ایک پریمیم سٹیٹ پی ایس یو ہے جس کی لاگت نبارڈ لون سکیم کے تحت 22کروڑ روپے ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سائٹ کا دورہ کرکے معائینہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اُنہیں جانکاری دی گئی کہ کولڈ سٹور کی یہ سہولیت تازہ پھلوں اور سبزیوں ، خشک میوہ جات ، دودھ کی مصنوعات ، پھولوں ، گوشت ، مچھلیوں اور دیگر مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لئے اِستعمال کی جائے گی جس سے راجوری ، پونچھ ، اودھمپور ، جموں ، کٹھوعہ ، سانبہ اور دیگر علاقوں کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔یہ کولڈ سٹور جموں صوبے میں حکومت کی طرف سب سے بڑی سہولیت ہوگی۔منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈڈاکٹر ارون منہاس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری موصوف کو پروجیکٹ کے کام کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سہولیت کسانوں اور پھول فروشوں کو اپنی پیداوار کو موسموں میں ذخیرہ کرنے اور مناسب قیمت ملنے پر فروخت کرنے کے لئے پوسٹ ہارویسٹ سٹوریج کی سہولیات فراہم کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔اَتل ڈولو نے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ اِس پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کریںتاکہ شراکت داروں کو جلد اَز جلد یہ اہم سہولیت فراہم کی جاسکے۔اِس موقعہ پردیگر متعلقین کے علاوہ ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ راجندر سنگھ تارا ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک ، ڈائریکٹر ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر فائنانس جے کے اے آئی ڈی سی ایل راکیش کھجوریا ، صوبائی منیجر ، اِنتظامیہ جے کے اے آئی ڈی سی ایل اِنجینئر اے ایچ سلاریہ ،محکمہ زرعی پیداوار اور جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے دیگر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستان بھارت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے میںمصروف / راجناتھ سنگھ

Next Post

اتل ڈولو نے ایک روزہ بائیر ۔سیلر میٹ کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے ایک روزہ بائیر ۔سیلر میٹ کا کیااِفتتاح

اتل ڈولو نے ایک روزہ بائیر ۔سیلر میٹ کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS