Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

میئر جموں میونسپل کارپوریشن اور چیف سیکرٹری نے بیداری واک کاتھون کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Indian Times
30/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

میئر جموں میونسپل کارپوریشن اور چیف سیکرٹری نے بیداری واک کاتھون کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا
جموں/29مئی/جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پریڈ گراﺅنڈ جموں میں واک کاتھون کا اِنعقاد کیا گیا۔ میئر جموں میونسپل کارپرویشن راجندر شرما اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے واک کاتھون کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس تقریب کا اہتمام اَمر اُجالا کے اشتراک سے کیا تھا جس میں ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریہ سمیت دیگر شامل تھے ۔ کمشنر جے ایم سی راہل یادو کے علاوہ دیگر معزز شہری اور سماج کے سربراہان بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر سکولی بچوں کے بڑے گروپوں نے شرکت کی اور جنہوں نے پلے کارڈز اُٹھائے رکھے تھے جن میں ایک بار اِستعمال ہونے والے پلاسٹک اور پولی تھین بیگوں کے اِستعمال سے ہونے والی برائیوں کے بارے میں بیداری پھیلائی گئی۔اِس موقعہ پر میئر راجندر شرما نے اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جموں ایک ترقی پسند شہر کی شکل اِختیار کر رہا ہے اور اِس طرح بہترین عوامی خدمات اور سہولیات کا مستحق ہے ۔ اُنہوں نے شہروں کو صاف ستھرا بنانے کے مشن میں سول سوسائٹی ، اِنتظامیہ او رشہری بلدیاتی اِداروں سے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا۔میئر موصوف نے دیر پا صفائی کے لئے رویے میں تبدیلی کی وکالت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے ماتحت اِنتظامیہ احتساب اور شفافیت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور فوری فیصلہ سازی دیکھنے میں آئی ہے ۔میئر جموں مونسپل کارپوریشن راجندر شرما نے کہاکہ پولی تھین فری جموں مشن کے تحت جے ایم سی کی قیادت میں مختلف ٹیموں نے سکولوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اِداروں کا دورہ کیاتاکہ بیداری مہم چلائی جاسکے او رپولی تھین بیگوں کے خلاف مشن میں اَپنا تعاون فراہم کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جموں جلد ہی پولی تھین سے پاک شہر بن جائے گا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار نے خطاب کرتے ہوئے زندگی کے تمام اقسام پر مائیکرو پلاسٹک کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ایک بار اِستعمال ہونے والے پلاسٹک کے مضراثرات کے بارے میں بتایا۔اُنہوں نے سمندروں میں پلاسٹک کے ویسٹ کے وسیع پیمانے پر جمع ہونے اور ان کے دور رَس نتائج پر بھی روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے اس کے چیلنجوں کے باوجود اُمید ظاہر کی کہ صفائی اور شہری ترقی میں تیزی سے ترقی کی وجہ سے جموں ملک کے صاف ستھرے شہروں میں سے ایک بن کر اُبھرے گا۔ اِنتظامیہ اور جموں میونسپل کارپوریشن ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے پوری تن دہی سے کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مزید کہا کہ شہر کے اَطراف و اکناف میں متعدد سیاحتی مقامات تیار کئے جارہے ہیں جن میں توی ریور فرنٹ اور جمبو چڑیا گھر شہر کے گرد و نواح میں شامل ہیں جو شہر کی خوبصورتی میں کافی اِضافہ کریں گے۔ڈپٹی میئر نے کہا کہ پولی تھین بیگوں پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ جموں میونسپل کارپوریشن نے اِستعمال کے لئے متبادل بھی فراہم کئے ہیں۔ جے ایم سی سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کو سختی سے عملایا جارہا ہے اور بڑے ذخیرے کو باقاعدگی سے ضبط کر رہا ہے ۔ڈپٹی میئر نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک اور پولی تھین بیگوں کے کامیاب خاتمے کے لئے عوام کو اَپنانا اور طرزِ عمل میں تبدیلی ضروری ہے ۔واک کاتھون کا اِختتام مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں ہوا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے نگروٹہ میں جمبو چڑیا گھر کا اِفتتاح کیا

Next Post

ڈی سی کولگام نے ایم سی کولگام کے ڈرافٹ ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی کولگام نے ایم سی کولگام کے ڈرافٹ ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ڈی سی کولگام نے ایم سی کولگام کے ڈرافٹ ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS