Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

ایل جی نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ’’چائے‘‘پر راج بھون میں کیا ہے مدعو

راج بھون میں منعقدہ میٹنگ میں امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد اور دیگر اہم مسائل پر ہوئی بات/ذرائع

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بدھ کی شام کو راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ہے تاکہ 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کیلئے کیے گئے انتظامات کے علاوہ دیگر کئی اہم معاملات پر غور و خوض کیا جا سکے۔ ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ ایل جی نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو آج شام 6 بجے راج بھون میں چائے پینے کیلئے دعوت نامہ بھیجا ہے تاکہ امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد کے لیے بات چیت اور غور و خوض کیا جا سکے جبکہ بات چیت میں جموں کشمیر کے دیگر اہم مسائل اور معاملات کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی نے بدھ کی صبح جموں بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کی پہلی کھیپ کو کشمیر کی طرف جانے کیلئے ہری جھنڈی دکھائی تاہم ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ایل جی جموں میں تھے تاہم اسی دوران راج بھون نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامہ بھیجا۔ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا جیسے ہی آج سری نگر پہنچیں گے وہ مقدس یاترا کے احسن انعقاد کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے ان میں بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ، این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون، اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری، سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی اور جے کے پی سی سی کے صدر جی اے میر، پی ڈی ایف کے صدر حکیم محمد یاسین اور دیگر کئی دوسرے لیڈر شامل ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ امرناتھ یاترا کووڈ19 وبائی امراض کی وجہ سے معطل رہنے کے دو سال کے وقفے کے بعد منعقد کی جا رہی ہے جبکہ آرٹیکل 370اور 35 اے کی منسوخی کے پیش نظر 2019 میں یاترا کو مختصر کر دیا گیا تھا۔امرناتھ یاترا کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی اضافی 500کمپنیوں کو تعینات کردیا گیا ہے اور اس طرح اس حوالے سے یقینی طور پر مثالی حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔دریں اثنا جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے چند سربراہوں نے کے این ایس کے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ایل جی نے آج راج بھون میں چائے پر مدعو کیا ہے۔کے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ انہیں بھی شام 6 بجے ہائی ٹی پر مدعو کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے دیگر سربراہان بشمول فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، الطاف بخاری اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

104کلومیٹر سے زیادہ مسافت والی سری نگر،جموں ،اوڑی قومی شاہراہ

Next Post

جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلی جموں سے ہوگا اور بلاشبہ بی جے پی سے ہوگا: رویندر رینا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلی جموں سے ہوگا اور بلاشبہ بی جے پی سے ہوگا: رویندر رینا

جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلی جموں سے ہوگا اور بلاشبہ بی جے پی سے ہوگا: رویندر رینا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS