Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سے ملاقی

by Indian Times
30/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سے ملاقی
سری نگر//// 29 جولائی/// یو این آئی/////  جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم عاشورہ کے موقع پر سری نگر کے بوٹہ کدل علاقے سے نکالے گئے جلوس میں شرکت کی۔بتادیں کہ ایل جی منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت کے پیش نظر پائین شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر کے بوٹہ کدل علاقے میں نکالے گئے عاشورہ جلوس میں شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ ایل جی منوج سنہا گیارہ بجے کے قریب بوٹہ کدل پہنچے اور وہاں پر تاریخی جلوس میں شامل ہوئے اس موقع پر عزاداروں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔عین شاہدین نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس موقع پر عزاداروں میں پانی بھی تقسیم کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی بوٹہ کدل سے علم شریف اور زولجنا کا تاریخی جلوس نکالا گیا تو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس میں شامل ہوئے۔سٹی رپورٹر نے بتایا کہ ایل جی کے ہمراہ اے ڈی جی پی وجے کمار ، ڈی آئی جی سینٹرل ، ایس ایس پی سری نگراور ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد بھی ساتھ تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منوج سنہا کی پائین شہر آمد پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔خانیار سے لے کر لالبازار تک جگہ جگہ اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلی دفعہ سری نگر میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

Next Post

ایل جی مُلاقات لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کا اَزالہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ایل جی مُلاقات لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کا اَزالہ کیا

ایل جی مُلاقات لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کا اَزالہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS